Tuesday, 17 March 2020

*کیا کسی شخص پر کوئی بزرگ آتے ہیں

*کیا کسی شخص پر کوئی بزرگ آتے ہیں ?*

*،، لک الحمد یااللہ والصلوة السلام علیک یارسول اللہ ،،*

🌹🌹 *سوال نمبر 1428* 🌹🌹
السّلام وعلیکم ورحمت اللہ وبرکا تہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں ہمارے یہا ں ایک عورت کہتی ہے کہ میرے اوپر مخدوم اشرف آتے ہیں اور دعا تعویذ بھی کرتی ہے اس مسئلے میں شریعت کا کیا حکم ہے
🌹 سا ئل 🌹عبدالوحید سدھارتھ نگر

🌹👇👇جواب👇👇🌹
سوال میں جو بات ذ کر کی گئی ھے کہ ایک عورت کہتی ھےکہ میرے اوپر مخد وم اشرف آتے ھیں اسکی کوئی حقیقت نہیں --  *چنانچہ حضور شار ح بخار ی حضرت علا مہ مفتی محمد شریف الحق امجد ی علیہ الرحمہ اس کے بارے میں تحریر فرماتے ہیں کہ ,,*

یہ سب مکرو فریب ھے کوئی بزرگ کسی پر نہیں آتا , اس پر اعتماد کرنا جائز نہیں -- ہاں خبیث ہمزاد اور جنات آتے ہیں --
( *فتاو ی شار ح بخار ی جلد 2⃣ صفحہ 147* )

اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں سراج الفقہاء حضور مفتی نظام الدین رضوی صاحب فرماتےہیں ”وہ عورت غلط کہتی ہے اولیاءاللہ کی سواری مرد یا عورت کسی پر نہیں آتی ہے اور خاص کر عورتوں پر ان کی سواری آنا شرعا بہت بعید ہے کیوں کہ وہ حضرات اجنبی عورتوں کی طرف نظر اٹھا کر دیکھتے بھی نہیں تو ان پر سوار کیوں کر ہو سکتے ہیں یاتو وہ عورت خود جھوٹ بول رہی ہے یا اس پر شیطان کی سواری آتی ہے اور وہ جھوٹ بول کر اولیاءاللہ کو بدنام کرتا ہے مردوں پراس عورت کے ہاتھ پکڑنا چومنا حرام ہے اور اس کے پاس علاج کے لئے جانا ممنوع ہے ۔۔
*(ماہنامہ اشرفیہ ستمبر2011صفحہ 8)*

والله اعلم با لصواب

🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹

*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )

🌹 طالب دعا 🌹
✍ *معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی*