Monday 31 July 2017

القول الا نور

یہ مبارک فتویٰ ، دافع طغویٰ، رافع بلویٰ، نافع تقویٰ،
جس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ لاؤڈاسپیکر کا استعمال نماز میں ناجائز ہے 
اور جو شخص لاؤڈاسپیکر کی ہی صدا پر تکبیر تحریمہ و تکبیرات انتقالات
 ادا کرے گا اس کی نماز نہ ہوگی 
القول الا نور


Download

بحمدہ وتبارک وتعالیٰ
کہ یہ رسالہ اتبعوا السوادلاعظم کی پیروی کی دعوت دینے والا اور مسلمانان اہلسنت کی نمازوں کو فساد سے بچانے والا اور ان کو لاؤڈاسپیکر کے استعمال سے روکنے والا اور لاؤڈاسپیکر کے شرعی ممنوع الصلاۃ ہونے کو روزروشن سے زیادہ واضح تر فرمانے والا

التفصیل الانور فی حکم لاؤڈاسپیکر 


Download

القول الا زھر فی الاقتدا بلاؤڈاسپیکر


Download

لاؤڈاسپیکر پر نماز کا مسئلہ 
مع
تحقیقات اکابر اہلسنت


Download

لاؤڈاسپیکر پر اقتدائے نماز


Download

نماز اور لاؤڈاسپیکر


Download

لاؤڈاسپیکر کی آواز پر اقتدا جائز نہیں


🌹 *جے شر ی رام یا بھار ت ماتا کی جے بولنے پر شرعی حکم ۔۔*🌹

🌹 *جے شر ی رام یا بھار ت ماتا کی جے بولنے پر شرعی حکم ۔۔*🌹

🌹🌹 *سوال*🌹🌹

اگر کوئی یہ کہے *جے شری رام* یا *بھارت ماتا کی جے* تو مفتیان کرام اس شخص کے بارے میں کیا کہیں گے،

کسی کی *جے جے* کا کیا مفہوم ہے، جیکار خارج میں کس مقصد کے لیے لگائی جاتی ہے، 

🌹سائل🌹توقیراحمدبرکاتی کشی نگر 


🌹👇👇جواب👇👇🌹
*جے شر ی رام کا نعرہ لگانا کفر ھے* جس نے یہ نعرہ لگایا وہ اسلا م سے خار ج ھو کر کافر و مرتد ھو گیا اس پر توبہ تجد ید ایمان اور اگر بیو ی والا ھے تو تجد ید نکا ح لاز م ھے *کیوں کہ یہ نعر ہ خا لص ہند وانہ نعرہ ھے اور ہند وؤ ں کا مذ ہبی شعار ھے ۔۔* اگر کوئی یہ کلمہ سنے تو سننے والا بولنے والے کو ہند و ہی گمان کر ے گا ۔۔ 
( *ایسا ہی فتاو ی شار ح بخار ی جلد 2⃣ کے صفحہ 548 ، اور 550 پر ھے ۔۔* ) 

 *بھارت ماتا کی جے* لگانے والے دین سے خارج ھوگئے ان کے سارے اعمال حسنہ اکارت ھو گئے ان کی بیویاں ان کے نکاحوں سے نکل گئیں ان سب پر فرض ھے کہ فوراً  بلا تاخیر ن کفر ی اقوال سے *توبہ کریں اور پھرسے کلمہ پڑھ کر مسلمان ھوں اور اپنی بیویوں کو رکھنا چاہیں تو پھرجدید نکاح بمہر جد ید کریں*

*بھارت ماتا کی جے*پکارنا بھی کفر ھےجو لوگ یہ جے بولیں ان پر توبہ تجدید ایمان و نکاح لازم ھے یہ ہند ووں کے شرکیہ اعتقاد کی ترجمانی ھے ان کے اعتقاد کے مطا بق ایک د یوی ھے جس کو *بھارت ماتا کہتے ہیں* جو ہند وستان کی مالک و مختار اور اس میں متصرف ھے جیسے گنگا جمنا کے بارے میں ان کا اعتقاد یہ ھے کہ یہ د ونوں د ریا نہیں د و د یوی ہیں ۔۔ 
( *فتاوی شار ح بخار ی جلد 2 صفحہ 598* )

و اللہ اعلم بالصواب
🌹 طالب دعا 🌹
✍ *معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی*

5⃣ / ذ ی قعد ہ ،  ٨ ١٤٣ ھ

*🌺فجر کی نماز میں لائٹ بند کرکے نماز پڑھنا کیسا🌺*

*🌺فجر کی نماز میں لائٹ بند کرکے نماز پڑھنا کیسا🌺*


*سوال*
کیا فرماتے ہیں علمآء دین اس مسئلہ میں کہ ہمارے یہاں فجر کی نماز میں لائٹ وغیرہ بند کرکے نماز پڑتھے ہیں
اور اہل حدیث والے اسی طرح کرنے کو کہتے ہیں کہ حضور علیہ السلام اندھیرے میں پڑھتے تھے اگر لائٹ بند نہ کی تو کہتے ہیں یہ غلط ہے از روئے شرع اس کا کیا حکم ہے؟

*✍🏻الجواب*
حکیم الامت حضرت مولانا مفتی احمد یار خاں صاحب نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
کہ امام اعظم کے نزدیک یہ اندھیرا مسجد کا ہوتا تھا نہ کہ وقت کا کیونکہ مسجد نبوی بہت گہری ہے باہر کی روشنی وہاں بہت دیر میں پہنچتی ہے اور اگر مان لیا جائے کہ یہ وقت کا اندھیرا تھا تو یہ حضور کا خصوصی عمل ہے فرمان آگے آرہا ہے کہ فرمایا فجر اجالا کرکے پڑھو کہ اس کا ثواب زیادہ ہے اور جب حضور کے فرمان وعمل شریف میں تعارض معلوم ہو تو فرمان کو ترجیح ہوتی ہے کیونکہ عمل میں احتمال ہے کہ آپ کی خصوصیات میں سے ہو خیال رہے کہ ایسی حدیث کوئی نہیں جس میں اندھیرے میں فجر پڑھنے کا حکم دیا گیا ہو مگر اجیالے کے حکم کی بہت حدیثیں موجود ہیں نیز عام صحابہ فجر اجیالے میں ہی پڑھتے تھے
حضرت علی(رضی اللہ عنہ) قنبر سے فرمایا کرتے تھے اے قنبر خوب اجیالا کرو،خوب اجیالا کرو(طحاوی)
صدیق اکبر (رضی اللہ عنہ)جب فجر سے فارغ ہوتے تو محسوس ہوتا تھا کہ آفتاب نکلا چاہتا ہے۔(بیہقی)
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام کاجیسا اتفاق فجر وعصر کے اجیالے پر ہے ایسا بہت کم مسائل پرہے۔(طحاوی وخسرو)
فقیر نے "جاء الحق"حصہ دوم میں اجیالہ
فجر کی انتیس ۲۹ احادیث پیش کی ہیں حتی کہ دیلمی کی روایت نقل کی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو فجر روشنی میں پڑھے ﷲ اس کی قبر اور دل میں روشنی کرے۔

📚حوالہ
مرآۃ المناجیح
جلد اول
باب التعجیل الصلوۃ
جلد نماز پڑھنےکا باب 
الفصل الاول پہلی فصل
صفحہ نمبر ۵۵۱

Sunday 30 July 2017

Download

کیا نماز میں لاؤڈاسپیکرکا استعمال جائز ہے
نماز میں لاؤڈاسپیکر کے خلاف فتوے



Download

نماز میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال کے عدم جواز پر علمائے اہلسنت بالخصوص خلفائے اعلی حضرت وتلامزہ خلفائے اعلی حضرت کے علمی وتحقیقی فتاوے
 کا ایمان افروز مجموعہ
بنام
فتاویٰ برکات مصطفٰے


🌹 *کیا گاڑ ی پر قرآن کی آیت لکھوا سکتے ہیں ؟*🌹

🌹 *کیا گاڑ ی پر قرآن کی آیت لکھوا سکتے ہیں ؟*🌹



السلام علیکم استاذالکریم حضرت علامہ و مولانا معراج احمد مصباحی صاحب قبلہ 

مسئلہ یہ ہیکہ زید اپنی گاڑی میں *ماشاء اللہ، یا ھذا من فضل ربی ، یا کوئی قرآن کی آیت لکھواتا ہے* تو کیا ایسا لکھوانا درست ہے اور جب گاڑی دھلتےہیں تو اس قرآن کی آیت کا پانی گند ی جگہ جاتاہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائے ۔ عین نوازش ہوگی ۔۔
🌹سائل 🌹محمد نور حسن مصطفوی 
🏠ناگپور پیلی ندی  


*وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته*



🌹👇👇جواب👇👇🌹

گاڑ یوں پر قرآنی آیت کا نہ لکھوانا ہی بہتر ھے کیوں کہ ان آیات قرآنیہ پر نجس جگہ سے اڑ کر ناپاک پانی د ھول مٹی وغیر ہ لگے گی ۔۔ اور پھر اس کے د ھلنے پر پانی پیر کے نیچے آئے گا جس سے بے اد بی ھوگی ۔۔ لہذ ا لکھنے سے بچنا بہتر ھے ۔۔
( *ایسا ہی فتاو ی فقیہ ملت جلد 1⃣ صفحہ 196 پر ھے ۔۔* )

والله اعلم با لصواب ،
🌹 طالب دعا 🌹
✍ *معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی*


6⃣  /   ذ ی قعد ہ ،   ٨ ١٤٣ ھ 

__________________________

Download

تبیان القرآن 
علامہ غلام رسول سعیدی  جلد-----سئم

Download

تبیان القرآن 
علامہ غلام رسول سعیدی  جلد-----ششم

Download

تبیان القرآن 
علامہ غلام رسول سعیدی  جلد----- پنجم


Download

تبیان القرآن 
علامہ غلام رسول سعیدی  جلد----- چہارم

Download

تبیان القرآن 
علامہ غلام رسول سعیدی  جلد----- سوم

Download

تبیان القرآن 
علامہ غلام رسول سعیدی  جلد----- دوم

Download

تبیان القرآن 
علامہ غلام رسول سعیدی  جلد ----- اول

Thursday 27 July 2017

زید نے کہا جاچلی جا، تو کیا طلاق واقع ہوگئ

زید نے کہا جاچلی جا، تو کیا طلاق واقع ہوگئ 
ا===================|
❓  سوال: 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام 
مسئلہ ذیل میں 
زید عالم دین ہے امامت بھی کر رہا ہے شادی شدہ ہے میاں  
بیوی میں گھریلو بات پر تکرار ہوئی 
بیوی نے کہا آپ طلاق ہی دے دو
زید نے کہا جاچلی جا اب اس کی بیوی کہتی ہے طلاق ہوگئی میں الگ ہوگئی 
اور زید کہتا ہے نہیں میں اقسام طلاق میں سے کسی بھی قسم کی طلاق نہیں دی ا ور نہ ہی طلاق کی نیت ۔۔۔
میں صرف جانے کو کہا ۔۔۔
تو اب اس مسئلہ کا کیا حل ہے 
جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

سائل محمد نورانی گینسڑی بازار ضلع بلرام پور یو۔پی
ا===================|

✍🏼  الجواب بعون الملک الوھاب 

🛑 صورت مسئولہ میں زید عالم دین  کی بیوی کو  طلاق  بائن واقع ہوگئی اس لئیے کہ لفظ *تو چلی جا* الفاظ کنایہ میں سے ہے  اور اسکا حکم یہ ہیکہ اگر مذاکرہ طلاق  مطالبہ طلاق  یا طلاق کی نیت سے  کہا تو بیوی بائنہ ہو جاتی ہے 

📙 بحوالہ  عام کتب فقہ  

🔖 *زید کی بیوی نے مطالبہ  کیا  اور کہ دیا  تو اب نیت کا اعتبار نہیں کیا جا ئیگا*  

ھذا ماظھر لی وسبحانہ تعالی اعلم بالصواب

Download

انوار خطابت
برائےذی الحجہ
Download

Download

انوار خطابت
برائےذی القعدہ 
Download

Download

انوار خطابت
برائےشوال المکرم

Download

انوار خطابت
برائےرمضان المبارک

Download

Download

انوار خطابت
برائے رجب المرجب

Download

انوار خطابت
برائے جمادی الاخر

Download

انوار خطابت
برائے جمادی الاولی

Download

انوار خطابت
برائے ربیع الثانی

Download

انوار خطابت
برائے ربیع الاول

Download

انوار خطابت
برائے صفر المظفر

Download

انوار خطابت
برائے محرم الحرام

Download

البیان شافیا
حکم فونو جرافیا

احرام کی حالت میں خوشبو لگانا کیسا ہے

احرام کی حالت میں خوشبو لگانا کیسا ہے
ا===================|
📢  سوال: 

احرام کی حالت میں خوشبو لگانا کیسا ہے ؟

محمد عقیل انصاری قادری
پربھنی مہاراشٹرا

جواب جلدی ملا تو مہربانی ہوگی! 
ا===================|

✍🏼 الجواب بعون الملک الوھاب

🌿 حالت احرام میں  خو شبو لگانا مممنوع ہے 

لقولہ علیہ السلام  ولا یمس طیبا 

📙 بحوالہ  ھدایہ  

📖 *اگر خوشبو  لگایا  تو دم دینا ہوگا*

ھذا ماظھر لی وسبحانہ تعالی اعلم بالصواب  

ہر ماہ کا چاند دیکھ کر مذکورہ امور کو کرنا کیسا ہے

ہر ماہ کا چاند دیکھ کر مذکورہ امور کو کرنا کیسا ہے
ا===================|
✨ سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں 

 01  محرم شریف کا چاند دیکھ کر 
سونا دیکھں 

02 صفر المظفر کا چاند دیکھ کر 
کاچ مطلب آئینہ دیکھں 

03  ربیع الاول شریف کا چاند دیکھ کر 
بہتا ہوا پانی دیکھں 

04  ربیع الآخر شریف کا چاند دیکھ کر 
مالدار بکرا دیکھیں 

05  جمادی الاول کا چاند دیکھ کر 
چاندی دیکھیں 

06  جمادی الآخر کا چاند دیکھ کر 
بوڑھے آدمی کو دیکھں 

07 رجب شریف کا چاند دیکھ کر 
قرآن مجید دیکھیں 

08  شعبان المعظم کا چاند دیکھ کر 
ہرا کھانس دیکھیں 

09  رمضان شریف کا چاند دیکھ کر 
تلوار دیکھیں 

10  شوال المکرم  کا چاند دیکھ کر 
ہرا کپڑا دیکھیں 
11  ذی القعدہ کا چاند دیکھ کر 
چھوٹا بچہ دیکھیں 

12   ذی الحج کا چاند دیکھ کر 
خوب صورت لڑکی دیکھیں 

کیا یہ کسی کتاب سے ثابت ہے  جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 

سائل عبدالحکیم سمہ باڑمیر راجستھان
ا===================|
✍🏼 جواب:

📝 *سوشل میڈیا پر اس قسم کی پوسٹس عام ہیں،  بغیر تحقیق کے شئیر کرنے کی وبا بهی پهیل چکی ہے، حیرت اس وقت ہوتی ہے جب علمائے کرام سے ایسی پوسٹس کے متعلق سوال ہوتا ہے کہ اس کی دلیل کیا ہے؟  یا یہ کہاں لکها ہے؟ وغیرہ*

❓یہ سوال تو ایسی پوسٹس عام کرنے والوں سے ہوچهنا چاہئے کہ انہوں نے کہاں سے حاصل کیں؟
یا کس کتاب سے پڑهکر لکها؟

📋 *بہرحال مذکورہ پوسٹس میں بیان کی گئی باتیں کتب مستند میں آج تک نہ دیکهیں، اور نہ ہی کسی مستند سنی عالم سے سننے کو ملیں.*

واللہ تعالی اعلم

مسجد ہی کی رقم سے مہمانوں کے لئے جانور خرید کر مہمانوں کو کھانا کھلانا اس نیت سے کہ کچھ چندہ مل جائے، کیسا ہے

مسجد ہی کی رقم سے مہمانوں کے لئے جانور خرید کر مہمانوں کو کھانا کھلانا اس نیت سے کہ کچھ چندہ مل جائے، کیسا ہے
ا===================|
🗞 سوال:

مسجد کی چھت ڈھلائ کے موقع پر ۔۔مسجد ہی کی رقم سے مہمانوں کے لئے جانور خرید کر مہمانوں کو کھانا کھلانا اس نیت سے کہ کچھ  
چندہ مل جائے ۔۔مزید مہمان نہ آنے پر گاوں کے لوگ اس گوشت کو ملکر تقسیم کر لینا کیسا؟
۔۔۔۔اسرار اشرفی۔۔۔ 
 دارالعلوم شمس العلوم
 نوری مسجد اسلامپور۔
اتر دناج پور
ا===================|
✍🏼 جواب:
مسجد کی رقم یقینی بات ہے کہ عوام کے چندے سے جمع ہوتی ہے،  اور چندے کا بنیادی اصول یاد رکهیں کہ *چندہ جس مد میں جمع یا وصول کیا اس کے علاوہ کسی اور مد میں اس کا استعمال کرنا ناجائز و گناہ ہے*

❓مساجد کو چندہ دینے والے اس کی اجازت کہاں دیتے ہونگے کہ ان کی رقم سے لوگوں کو کهانا کهلایا جائے؟

صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجدعلی اعظمی رحمہ اللہ تعالیٰ ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں : 
*یہ چندے جس خاص غرض کےلئے کئے گئے ہیں اس کے غیر میں صرف نہیں کئے جا سکتے.*

📗 ( فتاوی امجدیہ جلد 3 صفحہ 38)

📝 *لہٰذا مسجد کے چندے سے اس طرح کهانا کهلانا اور بچا ہوا گاؤں والوں میں تقسیم کرنا جائز نہیں*

واللہ تعالی اعلم

غیر برادری میں شادی بیاہ کرنا کیسا ہے

🎉 *غیر برادری میں شادی بیاہ کرنا کیسا ہے؟*
ا===================|
🎊 سوال:

مفتیانِ کرام سے ایک سوال ہے کہ غیر برادری میں شادی بیاہ کرنا کیسا ہے؟ 

قاری عطاء اللہ
جونپور 
ا===================|
✍🏼 جواب:

📝 *شادی ہر صحیح العقیدہ مسلمان سے جائز ہے.*

📖 قرآن کریم  میں مطلقاً بیان فرمایا : *تو نکاح میں لاؤ جو عورتیں تمہیں خوش آئیں-*

📘 ( سورہ نساء )

📋 شریعت مطہرہ کا منشا یہ ہے کہ نکاح تا حیات ہو، اور میاں بیوی کے باہمی تعلقات بہتر سے بہتر رہیں،  اس کےلئے ضروری ہے کہ دونوں کا رہن سہن، عادات کهانا پینا وغیرہا ایک سا ہو. اسی لئے کفاءت یعنی برابری ہونے کی شریعت میں شرط لگائی گئی ہے، یعنی دونوں خاندان عزت ، شرافت ، دینداری ، مالداری اور صنعت و حرفت میں برابر ہوں. 

📌 صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجدعلی اعظمی رحمہ اللہ تعالیٰ لکهتے ہیں : 
*کفو کے یہ معنی ہیں کہ مرد عورت سے نسب وغیرہ میں اتنا کم نہ ہو کہ اس سے نکاح عورت کے اولیا کےلئے باعثِ ننگ و عار ہو ، کفاءت صرف مرد کی جانب سے معتبر ہے عورت اگرچہ کم درجہ کی ہو اس کا اعتبار نہیں*

📕 ( بہارشریعت حصہ 7 کفو کا بیان بحوالہ درمختار، ردالمحتار کتاب النکاح )

📝 *مذکورہ بالا بیان کی روشنی میں اگر کوئی غیر برادری میں نکاح کرنا چاہے تو جائز ہے.*

واللہ تعالی اعلم

اگر کوئ شخص اپنی فرض نماز ادا کر لیا ہو تو کیا اسی وقت کی امامت کرسکتا ہے، کسی بھی فقہی امام کے نزدیک

اگر کوئ شخص اپنی فرض نماز ادا کر لیا ہو تو کیا اسی وقت کی امامت کرسکتا ہے، کسی بھی فقہی امام کے نزدیک
ا===================|
🏞 سوال:
 اگر کوئ شخص اپنی فرض نماز ادا کر لیا ہو تو کیا اسی وقت کی امامت کرسکتا ہے، کسی بھی فقہی امام کے نزدیک ؟ 

محمد رئیس قادری
افریقہ 
ا===================|
✍🏼 جواب:

🌌 جب کوئی شخص اپنی فرض نماز ادا کر چکا تو اسی نماز کی امامت نہیں کروا سکتا، کیونکہ فرض نماز کی ادائیگی کے بعد اب یہ اس کے حق میں نفل ہیں، اور جو نفل پڑها رہا ہے اس کی اقتدا میں کسی کی فرض نماز کس طرح ادا ہو سکتی ہے؟

🛑 اقتدا کی تیرہ ( 13 ) شرائط ہیں جن میں ایک یہ کہ (امام و مقتدی) دونوں کی نماز ایک ہو یا امام کی نماز ، نماز مقتدی کو متضمن ہو. 

📗 ( بہارشریعت حصہ 3 امامت کا بیان )

📌 صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجدعلی اعظمی رحمہ اللہ تعالیٰ لکهتے ہیں : 
فرض نماز نفل پڑھنے والے کے پیچهے اور ایک فرض والے کی دوسرے فرض پڑهنے والے کے پیچهے نہیں ہو سکتی خواہ دونوں کے فرض دو نام کے ہوں، مثلاً ایک ظہر پڑهتا ہو دوسرا عصر یا صفت میں جدا ہوں ، مثلاً ایک آج کی ظہر پڑهتا ہو ، دوسرا کل کی ......الخ 

📒 ( بہارشریعت حصہ 3 امامت کا بیان بحوالہ فتاویٰ عالمگیری، کتاب الصلوٰہ )

واللہ تعالی اعلم

مور اور گوہ کا گوشت کھانا کیسا ھے

مور اور گوہ کا گوشت کھانا کیسا ھے

🔴  سوال: 
السلام علیکم
حضرت مفتی صاحب قبلہ
ایک سوال کا جواب عنایت فرمایئں
مور اور گوہ کاگوشت کھانا کیسا ھے
حضور جواب جلد عنایت فرمایئں 
مہربانی ھوگی
محمدشاھد رضا رضوی مھاراشٹر
ا===================|

✍🏼 الجواب بعون الملک الوھاب 

1⃣ صورت مسئولہ میں  مور کا گوشت  بعض  احناف کے نزدیک  حلال ہے  کیونکہ  وہ مستقذرات نہیں  کھاتا ہے  شوافع کے  نزدیک  حرام ہے  لیکن اسکی بیع سب کے نزدیک  جائز ہے خواہ  کھانے کے  لیے  ہو یا خوشنما رنگ سے  متلذذ ہو نے کے لئے  مور کا گوشت  عمدہ معدے کے لئیے  نفع بخش  بھی ہوتا ہے  

📘 مزید  تفصیل حیواہ الحیوان للدمیری ج 2 ص 340 میں  دیکھیں  

2⃣ گوہ کا کھانا  امام  شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک  جائز ہے احناف کے نزدیک  مکروہ ہے 

📘 ھدایہ میں ہے  

و یکرہ  اکل الضبع والضب 
و اما الضب فلان النبی علیہ السلام  نہی عائشہ  رضی اللہ عنہا  حین سالتہ عن اکلہ

🗞 سر کار علیہ السلام نے بجو وگوہ کھانے سے منع  فرمایا گوہ کے مانع ہونے پر یہ حدیث  ہے کہ سرکار علیہ السلام نے  حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  کو روکا جب وہ کھانے کے متعلق  سوال  کی 

📙 ھدایہ  ج دوم  کتاب  الذبائح فصل فیما یحل اکلہ وما لا یحل 
ص 441

ھذا ماظھر لی وسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 

فرض نماز كے بعد كلمه طيبه كا ذكر بلند آواز سے كيا جانا کیسا ہے

فرض نماز كے بعد كلمه طيبه كا ذكر بلند آواز سے كيا جانا کیسا ہے
ا===================|
📢 سوال: 

سوال هے اهلسنت وجماعت كى اكثر مساجد ميں فرض نماز كے بعد كلمه طيبه كا زكر بلند و بالا آواز سے كيا جاتا هے اور اس سے مسبوق كى نماز ميں لازم فرق اور غلطى كا شئبه هوتا هے 
اور اس حواله سے امام صاحب سے بارها کہا جا چكا هے تو وه كهتے هيں كسى بهى نمازى كى نماز ميں فرق نهى آتا 
اور يه اهلسنت جماعت كي پہچان هے.

اور كوئى بهى لا ئحہ عمل نهى كيا جا رها هے اس حواله سے كيا حكم هے.

وه زكر فرض هے يا فرض نماز كى ادائگى كو مكمل كرنا فرض هے اور اس ميں غلطى هو تو كون زمه دار هو گا؟ 

ا===================|

✍🏼 الجواب بعون الملک الوھاب ومنہ الصدق والصواب 

📌 *صورت مسئولہ میں  ذکر بالجہر متوسط  جائز و مستحب ہے. اسی پر تمام  علماء کرام  کا اتفاق ہے گر چہ ذکر و اذکار و دعا میں خفا اصل ہے تاہم بالجہر ممنوع  نہیں ہے. اس کا ثبوت احادیث  مبارکہ سے بہی ہے.*

📗 بخاری  شریف  کتاب  صفہ الصلوہ  باب الذکر بعد الصلوہ  

📙 و مسلم شریف کتاب المساجد باب الذکر بعد الصلوة

📚 "کان ابن الزبیر رضی اللہ عنہ  یقول لاالہ الا اللہ  الی آخرہ فی دبر کل صلوہ حین یسلم  وقال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و  یھلل بھن دبر کل صلاہ 

📖 تر جمہ :
حضرت  زبیر  رضی اللہ عنہ  ہر نماز کے بعد جب سلام  سے فارغ  ہوتے  کلمہ پڑھتے تھے 
اور فر ماتے ہیں  سرکار  علیہ السلام  بھی انھیں  کلمات سے  تسبیح و تہلیل  کرتے تھے 

💡امام  شافعی رحمہ اللہ علیہ المسند 44 45 میں  اپنی سند سے فرماتے ہیں :

📚 کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اذا سلم من صلاتہ یقول  بصوتہ الاعلی لا الہ الا اللہ  الی آخرہ

📖 ترجمہ : 
حضرت  عبداللہ بن  زبیر رضی اللہ عنہ  فرماتے ہیں  کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جب سلام  سے فارغ  ہوتے تو بلند آواز سے  کلمہ لا الہ الا اللہ  پڑھتے تھے !

📝 *اس حدیث کے  تحت  ذکر بالجہر کے جواز میں علامہ طحاوی  مراقی الفلاح  ص 174  میں  فر ماتے ہیں کہ فر ض نمازوں کے بعد ذکر بالجہر  کرنا جائز ہے*

🚫 خیال  رہے کہ ذکر بالجہر  کے دو اقسام ہیں
  
1⃣ مفرط 
2⃣ متوسط

📝 *ذکر مفرط  یہ ہیکہ اتنی بلند آواز سے  کرے جو دوسروں  کو خلل  ہو اور باعث  تکلیف  ہو وہ منع ہے اس کے بر عکس ذکر بالجہر  متوسط  اتنی در میانی آواز میں  جو دوسروں کے  لیے  باعث  تکلیف  نہ ہو یہ  بالاتفاق جائز ہے*

ھذا ماظھر لی وسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 

مسند میں آنے جانے والے راستے کے متعلق ایک مسئلہ کا علمی جواب

 مسجد میں آنے جانے والے راستے کے متعلق ایک مسئلہ کا علمی جواب
ا===================|
🏞  سوال: 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ ہمارے گاؤں میں ابھی تک مسجد ومدرسہ نہیں ہے بستی والوں نے ملکر زمین کا انتظام کیا اور اس پر مسجد کی جگہ بھی متعین کر لی گئی اور بنیاد بھی رکھی گئی جھنڈا گاڑاگیا رسی وکمپاس لگا کر مسجدکانقشہ نکالا گیا جس میں گاؤں کے اکثر افراد متفق الراے ہیں لیکن اسمیں آنے جانے کا راستہ نہیں ہے راستہ میں جس شخص کی زمین ہے وہ زمین دینے سے انکار کر رہا ہے کسی بھی صورت میں راستہ دینے کو تیار نہیں ہے جسکی بنا پر زید نے سڑک کے کنارے کورنر پر زمین نکالی اور بنیاد  رکھی رکھی گئی اور بنیاد کےوقت آذان بھی دی گئی جس میں سبھی لوگ متفق  تھے لیکن غور کرنے کے بعد پتہ چلا اسمیں زمین پہلے والے سے کم ہے اور کونر پر ہے اس وجہ سے  لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ جگہ خطرے کی ہے اس پر غور کیا جائے  اگر پہلی والی زمین پر مسجد بنائی تو دوسری والی زمین کا کیا حکم ہے اور دوسری والی زمین پر مسجد بنائی تو پہلی والی زمین کا کیا حکم ہے اور تیسری اگر کوئی زمین مسجد کے لئے نکالی جائے تو اس کا کیا حکم ہےاورجو مؤمن شخص مسجد کا راستہ دینے سے انکار کر رہا ہے اس پر شریعت کا کیا حکم عائد ہوگا لہذا قرآن وحدیث کی روشنی میں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں کہ ہم پر شریعت کا کیا حکم عائد ہوتا ہے 

محمد رضوان اموا پلامو جھارکھنڈ
ا===================|

✍🏼 الجواب بعون الملک الوھاب و منہ الصدق والصواب 
  
📝 صورت مسئولہ میں جب دونوں  جگہ مسجد کی بنیاد  ڈال دی گئی تو وہ مسجد ہی کے حکم میں  ہے.

🗞 فقیہ ملت اس سے ملتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں  *فتاوی فیض الرسول ج دوم ص 365* میں  فرماتے ہیں کہ جب اس پر بنیاد  بھی ڈال دی گئی تو وہ مسجد ہو گئ  اور ہمیشہ  مسجد رہے گی خواہ  گاوں کے اکثر لوگوں کو  بنیاد  ڈالنے کاعلم رہا  ہو یا نہ رہا ہو اور چاہے مسجد مناسب جگہ پر ہو یا غیر  مناسب  اسے بیچ کر دوسری مسجد میں  صرف کر نا جائز نہیں ہے  

📒 فتاوی فیض الرسول 365ص

✅ *جو صاحب  راستہ نہیں  دے رہے ہیں  انھیں  ثمن مثل یا کچھ زائد دیکر راضی کیا جائے  ہو سکتا ہے  اللہ تعالٰی کا فضل ہوجائے اور کوئی سبیل  نکل جائے*

❌ *جبرا اس سے زمین  حاصل  نہیں کر سکتے ہیں* 

🔵 تیسری جگہ مسجد بنانے کی  صورت میں   ان دونوں  جگہوں  کو محفوظ  رکھیں  آبادی  کثیر ہونے پر اور صورت حال  بدلنے پر دوبارہ  مسجد قائم  کی جاسکے 

ھذا ماظھر لی وسبحانہ تعالی اعلم بالصواب

Download

HUSSAM UL-FURQAN ALA
 MAN HAAJJ AL-QURAN
ROOMAN ENGLISH ME

Download

DR TAHIR MINHAJI K BARTIL AQAYEQ
ROOMAN ENGLISH ME

Download

TAHIRUL QADRI KI HAQEEQAT KIYA HAI
ROOMAN ENGLISH ME

Download

فتنہ طاہری کی حقیقت

Download

علمی گرفت پروفیسر

Download

دیت المرۃ

Download

ضرب حیدری

Download

سیفِ نعمان
بردرباری منہاج القرآن

Download

عصر حاضر کا عظیم مذہبی فتنہ طاہری فرقہ کا اجمالی تعارف 
بنام
طاہرالقادری عقائد ونظریات

Download

پروفیسر طاہر القادری جواب دیں

Download

عصر حاضر کا عظیم فتنہ طاہری فرقہ کا اجمالی تعارف 
بنام
طاہر القادری 
عقائد ونظریات

Download

مسٹر طاھر القادری کے
 الہامات اور شیطانی وساوس

Download

سچی حکایات  حصہ 4

Download

سچی حکایات حصہ 3

Download

سچی حکایات حصہ 2

Download

سچی حکایات حصہ 1

Download

الدولۃ المکیۃ بالمادۃ الغیبییہ

Download

تمھید الایمان باٰیاتِ القرآن

Download

اس نور ذات اقدس کے سائے کی نفی سج
 کے نور سے ہر مخلوق منورہوئی
نفئ الفئ عمن استنار بنورہ کل شئ

Download

ھدی الحیران فی نفی الفئی عن سید الاکوان 
سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم سے سایہ کی
 نفی کے بارے میں حیرت زدہ کے لئے راہنمائی

Download

صلاتُ الصفا فی نور المصطفٰے
نور مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کے 
بیان میں صفائی باطن کے انعامات

Download

محبوب خدا صلی کی عرش تک رسائی اور دیدار
 الٰہی کے بارے میں مطلوب سے خبر دار کرنیوالا

منبہ المنیۃ بوصول الحبیب الی العرش والروٗیۃ

Download

اعالی الافادۃ فی تعزیۃ الہند وبیان شہادۃ
ہندستان میں تعزیہ داری اور بیان شہادت
 کے احکام سے متعلق بلند پا یہ فواہد

Download

نزول اٰیات فرقان بسکون زمین واٰسمان

زمین اور آسمان کے ساکن ہونے کے بارے میں حق وباطل
 کے درمیان فرق کرنیوالی (قرآن مجید کی آیتوں کانازل ہونا

Download

نماز عید کے بعد معانقہ کے جائز ہونے کا ثبوت
وشاح الجید فی تحلیل معانقۃ العید

Wednesday 26 July 2017

Download

ایزان الاحبرفی اذان القبر
دفن کے بعد قبر پر اذان کہنے کے جواز پر مبارک فتوی

Download

قمر التمام فینفی الظل عن سید الانام 

Download

دن متعین کرنے اور فاتحہ کے عمدہ ہونے پر عطر بیز حجت
الحجۃ الفائحۃ لطیب التعیین والفاتحۃ

Download

باران شیرین ارکان وضو کے بیان میں 
الجود الحلوفی ارکان الوضو

Download

اس امر کی تحقیق عظیم کہ فتوی ہمیشہ قول امام پر ہوتا ہے
اجلی الا علام ان الفتوی مطلقا علیٰ قول الامام

Download

ابرالمقال فی استحسان قبلۃالاجلال
بوسہ تعظیمی کے مستحن ہونے میں درست تعین کلام

Download

النمیقۃ الانقی فی فرق الملاقی والملقی
ملنے والے اور ڈالے گئے پانی کے فرق میں ایک پاکیزہ تحریر

Download

الحرف الحسن فی الکتابۃ علی الکفن
کفن پر لکھنے کے بارے میں عمدہ گفتگو

Download

آکدالتحقیق بباب التعلیق

Download

کرنسی نوٹ

Download

تجلی المشکوٰۃ لانا راسئلۃ الزکوٰۃ

Download

روحوں کی دنیا

Download

الحجۃ الفائحۃ الطیب التعیین والفاتحۃ

Download

شمول الاسلام لاموصول الرسول الکرم

Download

اظہارالحق الجلی

Download

ملفوظات اعلیٰ حضرت مکمل 4 جلد

Download


فوز مبین در ردحرکت زمین 
Download





Download

ملفوظات

Download

مبحث الاذان و شافی جواب پر کافی ایرادات
تصنیف
تاج العلما حضرت علامہ مولانا سید شاہ محمد میاں
 قادری برکاتی رضی اللہ تعالی عنہ

Download

ایزان الاحبر فیی اذان القبر
دفن کے بعد قبر پر اذان کہنے کے جواز پر مبارک فتوی

Download

اعالی الافادۃ فی تعزیۃ الہند وبیان شہادۃ
ہندستان میں تعزیہ داری اور بیان شہادت کے احکام سے متعلق بلند پا یہ فواہد

Download

ویابیوں دیوبنیوں کو لاجواب کر دینے والی مبارک کتاب
ابحاث اخیرہ

Download

قبور مسلمین کی توہین کی بنا پر وہابیوں کی سرکوبی
اتیان الارواح لدیارھم بعد الرواح

Download

اسماع الاربعین شفاعۃ سید المحبوبین
احادیث شفاعت

Download

دیہات کے ٹیکہ کی صحت کے طلبگار کیلئے بہترین مہمانی
اجود القری لطالب الصحۃ فی اجارۃ القری

Download Aazane Juma ky Bare me kamil Rahnimai

اوفی اللمعۃ فی اذان یوم الجمعۃ
اذان جمعہ کے بارے میں کامل راہنمائی
تصنیف لطیف
اعلیٰ حضرت مجددِدین وملت امام احمد رضاخان بریلوی رحمۃاللہ علیہ

Download Namaze Janaza ki Takrar se rwkny wali Mamanat

النھی الحاجزعن تکرار صلاۃ الجنائز
نماز جنازہ کی تکرار سے روکنے والی ممانعت

مصنف
اعلیٰ حضرت مجددِدین وملت امام احمد رضاخان بریلوی رحمۃاللہ علیہ 

Download Milne wale aur Dale gaye pani ky farq me ak pakizah Tahreer

النمیقۃ الانقی فی فرق الملاقی والملقی
ملنے والے اور ڈالے گئے پانی کے فرق میں ایک پاکیزہ تحریر

تصنیف لطیف

اعلیٰ حضرت مجددِدین وملت امام احمد رضاخان بریلوی رحمۃاللہ علیہ 

Download Aib ko Door karna Gaib ki Talwar se

ازا خۃ العیب لیسف الغیب
عیب کو دور کرنا غیب کی تلوار سے
اعلیٰ حضرت مجد امام احمد رضا علیہ الرحمہ

Download Khalisul itaqad

خالص الاعتقاد
اعلیٰ حضرت مجد امام احمد رضا علیہ الرحمہ

Download Tafhimul Bukhari

تفہیم البخاری 
شرح 
صحیح البخاری جلد --دہم
شیخ الحدیث علامہ غلام رسول رضوی

Download Tafhimul Bukhari

تفہیم البخاری 
شرح 
صحیح البخاری جلد --نہم
شیخ الحدیث علامہ غلام رسول رضوی

Download Tafhimul Bukhari

تفہیم البخاری 
شرح 
صحیح البخاری جلد -ہشتم
شیخ الحدیث علامہ غلام رسول رضوی

Download Tafhimul Bukhari

تفہیم البخاری 
شرح 
صحیح البخاری جلد --ہفتم
شیخ الحدیث علامہ غلام رسول رضوی