Tuesday 17 December 2019

کیا شب معراج حضور غوث اعظم کی روح کو سرکار دوعالم ﷺ ‎ کی بارگاہ میں لانے والا واقعہ صحیح ہے ؟


السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 
معراج کی رات جب جبرئل براق لیکر سرکار کی بارگاہ میں آئے.  تو حضور غوث اعظم کی روح کو سرکار کی بارگاہ لایا گیا اور حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم غوث اعظم کے روح کے گردن پر پیر رکھکر براق پر سوار ہوئے اور سرکار نے فرمایا آج میرا قدم تمھاری گردن پر ہے اور اس کے بعد تمہارا قدم تمام ولیوں کے گردن پر ہوگا
علماء کرام کی خدمت عالیہ میں گزارش یہ ہیکہ____  کیا یہ واقعہ صحیح ہے.  اگر صحیح ہے تو کسی معتبر کتابوں سے حوالہ دیکر شکریہ موقع عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی

*🍁سائل؛محمدمجسم رضا حبیبی الہ آباد🍁*
🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀
*_"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*
  *_💓 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ💓_*

*_✒الجواب؛________✒* 
*📚 الشیخ قاسم سلیمانی رحمۃ اللہ علیہ نے بعض مشائخ عظام سے نقل کیا ہے اور سرکار غوث پاک بھی فرماتے ہیں کہ جب رسول اکرم ﷺ معراج کی رات لامکاں کی سیر کو تشریف لے گیے تو اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام اور اولیائے عظام کی ارواح کو آپکے استقبال کے لیے بھیجا تو جب نبی کریم ﷺ عرش مجید کے پاس پہنچے تو اسکو بہت اونچا پایا ۔جس پر سیڑھی کے سوا چڑھنا ممکن نہ تھا تو اللہ نے میری روح کو بھیجا اور میں نے سیڑھی کی جگہ اپنے کندھے رکھ دیے ۔ تو آپ ﷺ نے میرے کندھوں پر اپنے پاؤں مبارک رکھنے کا ارادہ فرمایا تو میرے بارے میں اللہ تعالیٰ سے پوچھا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ آپکے اولاد میں سے ہیں اسکا نام عبد القادر ہے اے محبوب اگر آپ خاتم النبیین نہ ہوتے تو آپکے بعد عہدہ نبوت اسے عطاء کیا جاتا اس پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا شکر ادا کیا اور فرمایا اے میرے بیٹے تجھے مبارک ہو تونے مجھے دیکھا اور میری نعمت سے سرفراز ہوا پھر اس کو مبارک ہو جو تجھے دیکھے اور تیرے دیکھنے والے کو دیکھے یا دیکھنے والے کے دیکھنے والے کو دیکھے اسی طرح آپ نے ستائیس تک فرمایا ۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا میں نے تمہیں دنیا و آخرت میں اپنا وزیر بنایا ۔ اور میں نے اپنا یہ قدم تیری گردن پر رکھا اور تیرا قدم تمام ولیوں کی گردنوں پر بغیر کسی فخر کے ہوگا*
(📚 تفریح الخاطر فی المناقب شیخ عبد القادر  صفحہ ٤٦/٤٧)

*📝 مذکورہ حوالہ سے ثابت ہوا یہ واقعہ معتمد کتب میں موجود ہے اور حقیقت پر مبنی ہے۔* (واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم)
______________________________________
*👌🌹 ماشاءاللہ بہت عمدہ  ...!!!* 
بے شک وشبہ حضور سرکار غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ شب معراج حاضر ہوکر شب اسری کے دولہا نوشۂ بزم جنت لامکاں کے مکیں مہمان عرش مجید حضور پرنور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے پائے اقدس کے نیچے گردن مبارک رکھا -

[📖 سرکار اعلی حضرت مجددین و ملت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ نے بھی اس کےمتعلق اپنی کتاب " فتاویٰ رضویہ شریف جلد 28 صفحہ 420 مطبوعہ جدید " میں تحریر فرماتے ہیں کہ :👇🏿
*" شب معراج میں روح فتوح حضور  غوث الثقلین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا حاضر ہوکر پائے اقدس حضور پرنور سیدعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے نیچے گردن رکھنا اور وقت رکوب براق یا صعود عرش زینہ بننا شرعا و عقلا اس میں کوئی استحالہ نہیں -"*

📝 اور آپ نے اس کے بارے میں دلائل کے انبار لگا دیئے ہیں- وہاٹس اپ کی تنگ دامانی کے سبب نقل کرنے سے معذور ہوں - مزید تسلی و تشفی کے لئے کتاب ہذا کا مطالعہ مفید و مستفیض ثابت ہوگا -

[📖 حضور سرکار بغداد غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خود اپنے قصیدہ میں فرماتے ہیں کہ  :👇🏿
*"علی الدرۃ البیضاء کان اجتماعنا،*
*وفی قاب قوسین اجتماع الاحبۃ -"*
اس قصیدۂ غوثیہ میں اس کی طرف اشارہ ہے جومعراج کی شب حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کو *" قاب قوسین "* میں قرب خاص حاصل ہوا تھا  وہاں حضور غوث پاک کی روح مبارک بھی جو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی  سواری کی حیثیت سے تشریف لائی تھی موجود تھی - آپ کا *" قاب قوسین "* پر ملاپ ہوا- *(📚 مظہر جمال مصطفائی )*

*🖊 راقم الحروف ؛ حضور جعفر ملت صاحب*

Monday 16 December 2019

جانورگابھن کرانےکی اجرت لینا کیساھے؟


*،، لک الحمد یااللہ والصلوة السلام علیک یارسول اللہ ،،*
🌹🌹 *سوال* 🌹🌹
الـــــــلام علیکم ورحمة الله
مفتیان کرام کی بارگاہ میں سوال جانوروں کوگابھن کرنے کی اجرت لینا اور جانوروں کوجفتی کرنے کےلئے اجرت پرد ینا جائز ہے یا نہیں مدلل ومفصل جواب حوالہ کے ساتھ عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
🌹سائل🌹 محمد صدام حسین گریڈیہ جھارکھنڈ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
🌹👇👇جواب👇👇🌹
جانوروں کوگابھن کرنے کی اجرت لینا اور جانوروں کوجفتی کرنے کےلئے اجرت پرد ینا دونوں نا جائز ہیں جیسا کہ امام برہان الدین مرغینانی علیه الرحمہ ھد ایہ آخرین صفحہ  287 پر تحریرفرماتے ہیں "لا يجوز اخذ اجرة عسب التيس وهو ان يؤاجر فحلا لينزوعلى اناث لقوله عليه السلام ان من السحت عسب التيس . انتهی اورفتاوی ہند یہ جلد 4 صفحہ 454 پر مذکور ہے"لا يجوز اخذ عسب التيس وهوان يؤاجر فحلا لينزو على الاناث و العسب هو الأجرة التي تؤخذ على ضرب الفحل كذ ا فی السراج الوهاج ،،  انتھی ۔ اوردر مختارجلد 9 صفحہ 75 پر مذ کور ہے لاتصح الاجارة لعسب التيس وهو نزوه على الاناث . انتهی ۔۔ فقیہ اعظم ہند صد رالشر یعہ علا مہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں " نر جانور کو جفتی کرنے کے لئے اجرت پر د ینا ناجائز ہے اور اجرت بھی لینا ناجائز ہے (بہار شریعت حصہ 14 صفحہ 134)
( *فتاوی منظراسلام صفحہ 133*)
والله اعلم با لصواب
🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹
*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )

🌹 طالب دعا 🌹
*معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی* ناظم اعلی جامعہ گلشن فاطمہ للبناتبارہ بنکی
16.. د سمبر 2019 ء مطابق
18 . ربیع الآخر 1441 ھ بروزپیر

Wednesday 11 December 2019

بالغ اور نابالغ کےجناز ےجمع ھوجائیں توکونسی د عاپڑھیں گے؟

🌹🌹 *سوال*🌹🌹

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ بعدہ سلام کے۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں علمائے دین اگر نابالغ لڑکا اوراگر بالغ لڑکا ہے تو کیا ایک ساتھ میں نماز جنازہ ہو جائیگی یا الگ الگ ہوگی فقط سلام
🌹سائل🌹 اشرف رضا اسماعیلی
6375687472
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
🌹👇👇جواب👇👇🌹
جی ہاں بالغ اورنالغ کی جنازہ ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں صورت مسؤلہ میں پہلے بالغین کے جناز ے والی جود عا ھے وہ پڑھی جائے اس کے بعد پھر وہ د عاپڑھی جائے ھو نابالغوں والی ھے چنانچہ اسی طر ح کا ایک سوال *شــــہــــزاد ہء اعــــلـــــی حــــضــــرت حــــضــــور مــــفــــتـــــی اعـــظــــم ہــــنــــد عــــلــــیـــہ الـــرحــــمــــہ* سے پوچھا گیا کہ حضور اگربالغ اور نابالغ کے جناز ے جمع ھوجائیں تو جود عابالغ کے لئے ھے وہ پڑھی ھائے یاجونابالغ کے لئے ھے وہ ؟ *توآپ نے تــــحــــر یــــر فـــــرمــــایا کــــہ ،،*
د عائے بالغین بنیت د عائے للبالغین پڑھ کر پھرنابالغوں کے لئےجود عاھے وہ بنیت د عابرائےنابالغین پڑھیں ۔۔
*(فتاوی مصطفویہ صفحہ 290 )*
والله اعلم با لصواب
🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹
*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )

*اس میسیج کو ڈ لیٹ کر نے سے پہلےشیئر ضرور کر یں اور کسی کاپی پر لکھ بھی لیں ۔۔*  🌹
🌹 طالب دعا 🌹
*معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی* ناظم اعلی جامعہ گلشن فاطمہ للبناتبارہ بنکی
13 .ربیع الآخر 1441 ھ

Monday 9 December 2019

قدم نبی صل اللہ علیہ وسلم برگردن غوث اعظم رضی اللہ عن

*

*السلام علیکم و رحمۃ و برکاتہ*

*سوال* کیا یہ سچ ہے کہ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے گردن پر بوقت معراج رکھاگیا ہے؟
*المستفتی* راج محمد واحدی گائیڈیہ
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*الجواب بعون الملک والھاب* ہاں یہ واقعہ صحیح ہے اسکی تفصیل فتاوی رضویہ میں موجود ہے سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں "فاضل عبدالقادر قادری بن شیخ محی الدین اربلی، تفریح الخاطر فی مناقب الشیخ عبدالقادررضی اللہ تعالٰی عنہ میں لکھتے ہیں کہ جامع شریعت وحقیقت شیخ رشید بن محمد جنیدی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کتاب حرزالعاشقین میں فرماتے ہیں *ان لیلۃ المعراج جاء جبرئیل علیہ السلام ببراق الٰی رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اسرع من البرق الخاطف الظاھر،ونعل رجلہ کالھلال الباھر،ومسمارہ کالانجم الظواھر،ولم یأخذ ہ السکون والتمکین لیرکب علیہ النبی الامین، فقال لہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، لم لم تسکن یابراق حتی ارکب علٰی ظھرک ، فقال روحی فداءً لتراب نعلک یارسول اللہ اتمنی ان تعاھدنی ان لاترکب یوم القٰیمۃ علٰی غیر حین دخولک الجنۃ،فقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم یکون لک ماتمنیت ، فقال البراق التمس ان تضرب یدک المبارکۃ علٰی رقبتی لیکون علامۃ لی یوم القٰیمۃ ، فضرب النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم یدہ علٰی رقبۃ البراق، ففرح البراق فرحا حتی لم یسع جسدہ روحہ ونمٰی اربعین ذراعامن فرحہ وتوقف فی رکوبہ لحظۃ لحکمۃ خفیۃ ازلیۃ ،فظھرت روح الغوث الاعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ وقال یا سیدی ضع قدمک علٰی رقبتی وارکب،فوضع النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم قدمہ علٰی رقبتہ ورکب، فقال قدمی علٰی رقبتک وقدمک علٰی رقبۃ کل اولیاء اللہ تعالٰی انتہٰی* یعنی شب معراج جبریل امین علیہ الصلوٰۃ والسلام خدمت اقدس حضور پرنورصلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم میں براق حاضر لائے کہ چمکتی اُچک لے جانیوالی بجلی سے زیادہ شتاب روتھا،اوراس کے پاؤں کا نعل آنکھوں میں چکا جوند ڈالنے والا ہلال اوراس کی کیلیں جیسے روشن تارے ۔ حضور پُرنور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی سواری کے لئے اسے قراروسکون نہ ہوا، سیدِ عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے اس سے سبب پوچھا: بولا: میری جان حضور کی خاکِ نعل پر قربان، میری آرزو یہ ہے کہ حضور مجھ سے وعدہ فرمالیں کہ روز قیامت مجھی پر سوارہوکر جنت میں تشریف لے جائیں ۔ حضور معلّٰی صلوات اللہ تعالٰی وسلامہ علیہ نے فرمایا : ایسا ہی ہوگا ۔ براق نے عرض کی: میں چاہتاہوں حضور میری گردن پر دست مبارک لگادیں کہ وہ روز قیامت میرے لیے علامت ہو۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے قبول فرمالیا۔ دست اقدس لگتے ہی براق کو وہ فرحت وشادمانی ہوئی کہ روح اس مقدار جسم میں نہ سمائی اورطرب سے پھول کر چالیس ہاتھ اونچا ہوگیا۔حضورپُرنورصلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو ایک حکمت نہانی ازلی کے باعث ایک لحظہ سواری میں توقف ہوا کہ حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی روح مطہر نے حاضر ہوکر عرض کی : اے میرے آقا ! حضور اپنا قدم پاک میری گردن پر رکھ کر سوار ہوں ۔ سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی گردن مبارک پر قدم اقدس رکھ کر سوارہوئے اورارشاد فرمایا : "میرا قدم تیری گردن پر اور تیرا قدم تمام اولیاء اللہ کی گردنوں پر۔" *( فتاوی رضویہ جلد ٢٨/ص ٤٠٧/٤٠٦)* واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

*کتبہ*

*الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی ارشدی اترولوی*

١١/ربیع الآخر ١٤٤١ھ
٩/دسمبر ٢٠١٩ء پیر

Saturday 7 December 2019

مردار کو غیر مسلم کے ہاتھ فروخت کرنا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

*📝 سوال؛___* یہ کہ گھر میں مرغی پالی جاتی ہے اتفاق سے مرغی مر گی اب وہ مرغی غیر قوم  کو  ایسے دے دینا ہے یا پھر اس سے کچھ اجرت لے کے دینا ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مری ہوئی مرغی کا اجرت لینا مردار کھانے کے برابر ہے کیا صحیح ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائے
*_🍁 سائل؛ عبدالغفار  بیلور ہاسن کرناٹکا 🍁_*
   وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

*✒الجواب؛ ______صورت مسئولہ میں مردار کو غیر مسلم کے ہاتھ فروخت کرنا جائز ہے جب کہ اس میں دھوکہ نہ ہو۔*
*[📘 اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ:👇🏿*
عقد فاسد کے ذریعہ سے کافر حربی کا مال حاصل کرنا ممنوع نہیں یعنی جو عقد مابین دو مسلمان ممنوع ہے اگر حربی کے ساتھ کیا جائے تو منع نہیں مگر شرط یہ ہے کہ وہ عقد مسلم کے لئے مفید ہو مثلا ایک روپیہ کے بدلے میں دو روپئے خریدے یا اس کے ہاتھ مردار کو بیچ ڈالا کہ اس طریقہ سے مسلمان کا روپیہ حاصل کرنا شرع کے خلاف اور حرام ہے اور کافر سے حاصل کرنا جائز ہے ۔
*(📚 بہار شریعت حصہ یازدہم سافٹویئر ص  780 :  سود کا بیان )*
        *_💗 واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب💗_*
✍کتبہ؛حضرت علامہ مفتی محمد اسماعیل خان  امجدی صاحب قبلہ  مدظلہ  النورانی؛*
*خادم التدریس:دارالعلوم شھیداعظم دولہاپور گونڈہ ، اترپردیش، انڈیا؛؛

حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا دھوبی سوالات قبر میں کہتا رہا کہ میں غوث پاک کا دھوبی ہوں کیا یہ روایـت صحیح ہے

حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا دھوبی سوالات قبر میں کہتا رہا کہ میں غوث پاک کا دھوبی ہوں کیا یہ روایـت صحیح ہے

*📗سوال*
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ
جماعت اہلسنت کے اسٹیج سے یہ روایت بیان کی گئی کہ حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کا ایک دھوبی تھا جب اس کا انتقال ہو گیا اور سوال و جواب کے لیے منکرنکیر فرشتے قبر میں تشریف لائے اور پہلا سوال
من ربك کیا تو اس نے جواب میں غوث پاک یا میں غوث پاک کا دھوبی ہوں کہ اسی طرح باقی دونوں سوالوں کے جواب میں بھی اس کا وہی جواب رہا کہ میں غوث پاک کا دھوبی ہوں یا غوث پاک
دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسا بیان کرنا شرعاً کہاں تک درست اور جائز ہے اور اس طرح کی روایت بیان کرنے والے پر کیا حکم عائد ہوتا
*✍🏻الجوب*
روایت مذکورہ بے اصل ہے
اس کا بیان کرنا درست نہیں لہذا جس نے اسے بیان کیا وہ اس سے رجوع کرے اور آئندہ اس روایت کے نہ بیان کرنے کا عہد کرے
اگر وہ ایسا نہ کرے تو کسی معتمد کتاب سے اس روایت کو ثابت کرے
واللہ تعالی علم
📚حوالہ
فتاوٰی فقیہ ملت
جلد دوم
کتاب الشتٰی
صفحہ نمبر ۴۱۱

Friday 6 December 2019

عورت کے مرنے کے بعد مہر کاحقدار کوون

عورت کے مرنے کے بعد مہر کاحقدار کوون ؟

مفتى معراج صاحب کی بارگاہ میں ايك سوال عرض هے
*زيد نے اپنی بیوی کا مهر ادا نہیں کیا اور بيوي نے معاف بھی نہیں کیا زيد کی بیوی کا انتقال هو گيا  اب مهر کے بارے میں کیا حکم هے* مهر کس طرح ادا کرے
جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع مرحمت فرمائیں ۔۔
👇👇جواب👇👇
ا گرشوہر ( زید ) نے مہر ادا نہیں کیا اور عورت بغیرمعاف کئے مرگئی تو اب یہ اس کا ترکہ ھے جواس کے وارثین کا حق ھے ۔۔
( *ایساہی فتاوی امجدیہ 2⃣ صفحہ 148 ، پر ھے* )

*بدائع الصنائع میں ھے ،،*
*لا يسقط عن الزوج شى من المهر بل يتاكد المهر والمهر فى تلك الحالة ملك الورثة ،،*
یعنی عورت کے مرنے سے مہر شوہر کے ذمہ سے ساقط نہیں ھوگا ، بلکہ موکد ھوجائے گا اور اس صورت میں وہ وارثین کا حق ھو گا ۔۔
( *جلد 2⃣ صفحہ 589* )
لہذا عورت اگر اولاد چھوڑ کر فوت ھوئی تو مہر کا چوتھائی حصہ شوہر کا ھے ورنہ آدھا اس کا ھے ۔۔ خدائے تعالی کا ارشاد ھے ،،
*وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُنَّ وَلَدٌ ۚ فَإِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ ،،*
( *پارہ 4⃣ سورہ نساء آیت 12* )
اور مابقی مہر عورت کے دیگر ورثا کا ھے شوہر انہیں ان کے حصے کے مطابق پہنچاد ے تو وہ بری الزمہ ھوجائے گا ۔۔
( *فتاوی فقیہ ملت جلد 1⃣ صفحہ 422* )
والله اعلم با لصواب ،
طالب دعا
*معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی*

Thursday 5 December 2019

کیا عید گاہ میں جناز ے کی نماز پڑھی جاسکتی ھے


کیا عید گاہ میں جناز ے کی نماز پڑھی جاسکتی ھے ؟


سوال
سلام مسنون بخير و عافیت مفتی صاحب قبلہ
عیدگاہ میں نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟
جواب عنایت فرمائیں
🌹المستفتی🌹 انوار احمد فاروقی احمدآباد گجرات
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
👇👇جواب👇👇
جی ہاں جناز ے کی نماز عید گاہ میں پڑھی جاسکتی ھے ۔۔
*فــــــقــــــیـــــــہ مـــــــلــــــت حــــــضــــــرت عــــــلا مــــــہ مـــــفــتـــــی جـــــلا ل الـــــد یــــــن امــــــجــــــد ی عـــــلـــــیـــــہ الـــــرحـــــمـــــہ تـــــحـــــر یــــــر فـــــر مــــــاتــــــے ہــــــیــــــں  کـــــــہ ،،*
نماز جنازہ عید گاہ کے احاطہ اور مد رسہ میں بھی پڑھی جاسکتی ھے ۔۔
( *فتاو ی برکاتیہ صفحہ 122* )
*فتاو ی فقیہ ملت میں ھے کہ ،،*
شہر کی عید گاہ ھو یا د یہات کی اس میں نماز جنازہ پڑھنا جائز و د رست ھے ۔۔  ( *جلد 1⃣صفحہ 265* )
*حـــــضــــــور صــــــد ر الـــــشـــــــر یــــــــعــــــــہ عــــــــلــــــــــیــــــــہ الـــــــرحـــــــمـــــہ تـــــــحـــــــریــــــــر فـــــــر مـــــاتــــــــے ہـــــیـــــــں کــــــــہ ،،*
عید گاہ اقتد ا کے مسائل میں مسجد کے حکم میں ھے اگر چہ امام و مقتد ی کے د رمیان کئی صفوں کی جگہ فاصل ھو اور باقی احکام مسجد کے اس پر نہیں ۔۔
( *بہار شریعت حصہ 3⃣ صفحہ 183* )
واللہ اعلم بالصواب
*اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت*
*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )

طالب دعا
*معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی*
12 .. ربیع الاول 1441 ھ

کیاسنی لڑکےکاوہابیہ لڑکی سے نکاح ھوسکتا ھے


کیاسنی لڑکےکاوہابیہ لڑکی سے نکاح ھوسکتا ھے؟


*سوال*
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
زید سنی ھے اس نے اپنے بیٹے کی شاد ی ایک وہابی لڑکی سےطے کی اورگاؤں کےامام سےنکاح پڑھانےکوکہاتوامام نےنکاح پڑھانےسےانکارکرد یاتوزید نےایک د وسرے سنی امام سے نکاح پڑھوایاتواس نکاح اور نکاح خواں اور زید کے بارے میں کیاحکم ھے؟
سائل ۔قاری زبیراحمد نظامی مد رسہ سبحانیہ عالم گاؤں گونڈ ہ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
👇👇جواب👇👇
حضور بحرالعلوم مفتی عبد المنان علیہ الرحمہ تحریرفرماتےہیں کہ  میاں بیوی میں کوئی بھی کفری عقیدہ رکھتا ہو یا علمائے دیوبند کے کفریات پرمطلع ہوکر بھی انہیں مسلمان سمجھتا ہوتو اس کے ساتھ نکاح جائز نہیں ۔
*عالم گیری میں ہے:لا يجوز للمرتد ان يتزوج مسلمة و كذلك لايجوز نکاح مرتدة مع احد*
( *فتاوی بحرالعلوم جلد 2 صفحہ 410* )
نیز تحریرفرماتے ہیں کہ ،، حضور ﷺ نے نکاح سے پہلے د ین و مذ ہب کی تحقیق کرنے کاحکم د یا ھے ۔۔ *فاظفروا بذات الد ین ۔۔ د یند ارسے نکاح کرو ۔۔*
( *فتاوی بحرالعلوم جلد 2 صفحہ 409* )
*فتاوی فقیہ ملت میں ھے کہ ،،* دیوبندی جانتے ھوئے نکاح پڑھا نے کے سبب امام مذ کو ر سخت گنہگار اور فاسق ھے اور زنا کا دروازہ کھولنے والا ھے اس پرلازم ھے کہ علا نیہ توبہ و استغفار کرے نکاح مذکورہ کے باطل ھو نے کا اعلان عام کرے اور نکاحانہ پیسہ بھی واپس کرے ، اگر وہ واپس نہ کرے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں ۔۔ امام مذ کورہ کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں کہ پڑھنی  گناہ اور جوپڑھ لی اس کا دوہرانا واجب ھے ۔۔
( *جلد 1 صفحہ 441* )
،، *اسی میں ھے کہ* ،،
زید نےاگر جان بوجھ کر وہابی غیر مقلد کے ساتھ کیا تو اسے علانیہ توبہ و استغفار کرایا جائے بیوی والا ھو تو اس کا نکاح پھر سے پڑھایا جائے ، کسی سے مرید تھا تو تجدید بیعت کرائی جائے ، پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کی تاکید کی جائے ۔۔
( *فتاوی فیض الرسول جلد 1⃣ صفحہ 609* )
*فتاوی بریلی شریف میں ھے کہ ،،*  دیوبندی و ہابی کا نکاح جان بوجھ کر جس امام نے پڑھایا وہ ضرور سخت گنہگار حرام کار ھے اور جو لوگ جانتے ھوئے اس نکاح میں شریک و معاون ھوئے وہ سب بھی سخت گنہگار ٹھرے سب پر توبہ لازم ھے ، توبہ کریں ، اور امام جب تک توبہ نہ کرے اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ھوگی یعنی پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب ھے بعدتوبہء صحیحہ اس کے پیچھے نماز جائز ھے جب کہ اور کوئی وجہ شرعی مانع امامت نہ ھو اور یہ نکاح نہ ھوا ۔۔ ( *صفحہ 110* )
جب تک سب لوگ توبہ نہ کریں مسلمان ان سے ترک تعلق کرے اور جو لوگ لاعلمی میں شریک و معاون ھوئے ان پر الزام نہیں ۔۔
( *فتاوی بریلی شریف صفحہ 108* )
*فتاوی امجد یہ میں ھے کہ ،،*
کسی کا نکاح پڑھانا اس میں شریک ھونا اس بات کی د لیل ھے کہ وہ اس کو حلال جانتا ھے مگر کبھی کبھی ایسا بھی ھوتا ھے کہ کچھ لوگ شرما حضوری لالچ وغیرہ کی وجہ سے یہ جانتے ھوئے بھی کہ یہ نکاح حرام ھے نکاح پڑھا دیتے ہیں ، نکاح کی مجلس میں شریک ھوجاتے ہیں ، گواہ وکیل بن جاتے ہیں اس تقد یر پر نکاح خواں وگواہ وشرکائے مجلس صرف گنہگار ھوں گے کافر نہ ھوں گے ۔۔ 
( *جلد 2⃣ صفحہ 🔟* )
*واللہ اعلم بالصواب*
🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹
*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )
*طالب دعا*
*معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی*
8 .. ربیع الاول 1441 ھ

Wednesday 4 December 2019

آج پہلی مرتبہ شوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں. تینوں کتابیں.
ایک ہفتہ قبل چھپ کر آئی ہے
اس کتاب کا مطالعہ فرمائیں اور مستفید ہوں

جدید مسائل پر علماء رائیں اور فیصلے جلد 3 Click Here Download

آج پہلی مرتبہ شوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں. تینوں کتابیں.
ایک ہفتہ قبل چھپ کر آئی ہے
اس کتاب کا مطالعہ فرمائیں اور مستفید ہوں

جدید مسائل پر علماء رائیں اور فیصلے جلد 2 Click Here Download

آج پہلی مرتبہ شوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں. تینوں کتابیں.
ایک ہفتہ قبل چھپ کر آئی ہے
اس کتاب کا مطالعہ فرمائیں اور مستفید ہوں

جدید مسائل پر علماء رائیں اور فیصلے جلد 1 Click Here Download

ضیاء شریعت جلد ٢

ضیاء شریعت جلد ٢ Download here آج پہلی مرتبہ شوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں. ضیاء شریعت کی دونوں جلدیں 
اس کتاب کا مطالعہ فرمائیں اور مستفید ہوں

x

آج پہلی مرتبہ شوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں. ضیاء شریعت کی دونوں جلدیں 

اس کتاب کا مطالعہ فرمائیں اور مستفید ہوں
ضیاء شریعت جلد ١ Download Here

🌹 *ز مانہ کو برا کہنا کیسا ھے ؟*🌹

🌹  *ز مانہ کو برا کہنا کیسا ھے ؟*🌹

🌹🌹 *سوال* 🌹🌹

سلام مسنون ،
*ز مانہ کو برا کہنا کیسا ھے ؟*
🌹سائل 🌹عرش محمد 🏠 کان پور

*وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته*

🌹👇👇جواب👇👇🌹
*فــــقـــــیــــہ اعــــــظــــــم ہـــــنـــــــد مــــــصـــــنــــــف بــــہـــــار شـــــــــر یـــــــعــــــت حـــــضــــــور صــــــد ر الـــــشـــــــر یــــــــعــــــــہ حــــــــضـــــــــرت عــــــــــــلا مـــــــــہ مــــــفـــــــــتـــــــی امـــــــــجــــــــــد عـــــــــــلـــــــــی اعـــــــــظــــــمــــــی عــــــــلــــــــــیــــــــہ الـــــــرحـــــــمـــــہ تـــــــحـــــــریــــــــر فـــــــر مـــــاتــــــــے ہـــــیـــــــں کــــــــہ ،،*

ز مانہ کو برا نہیں کہنا چاہیئے ، زما نہ نے کسی کا کیا بگاڑا  ، حد یث میں ارشاد فرمایا کہ اللہ عزو جل فرماتا ھے کہ ،،  *یوذ ینی ابن آد م یسب الد ھر و انا الد ھر بید ی الامر اقلب اللیل والنہار ،،* ابن آد م مجھے ایذ ا د یتا ھے زمانہ کو برا کہتا ھے حالانکہ ز مانہ میں تصرف کر  نے والا میں ھو ں ، کام میرے ہاتھ ( دست قد ر ت ) میں ھے ۔۔ میں رات و د ن کو پھیرتا ھو ں ۔۔ اور  *اگر مراد زمانہ سے اہل زمانہ ھے کہ اس زمانہ میں اکثر لوگ اچھے نہیں ،*  فتنہ فساد کثرت سے ھے ، خیر وصلا ح والے کم ہیں تو یہ ٹھیک ھے ۔۔ *اور اگر تمام لوگ مراد ہیں کہ اب کو ئی شخص اچھا نہیں* سب بر ے ہی ہیں تو غلط وہ خود برا ۔۔۔
( *فتاو ی امجد یہ جلد 4⃣ صفحہ 316* )

والله اعلم با لصواب ،
🌹 طالب دعا 🌹
✍ *معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی*

7⃣  / ذ ی قعد ہ ، ٨ ١٤٣ ھ
__________________________

🌹 *Zamanah Ko Bura Kahna Kaisa Hai ?*🌹

🌹🌹 *Sawal*🌹🌹


Salam Masnoon

*Zamana Ko Bura Kahna Kaisa Hai?*

🌹Sayel🌹 Arsh Muhammed 🏡 Kanpur

_Wa Alaikumussalam Wa_
 _Rahmatullahe WaBarakatuhu_

🌹👇 👇 *jwaab*👇 👇 🌹
*Fiqihe Aazame Hind Musannife Bahare Shari'at Huzoor Sadrushshariah Hazrat Allama Mufti Amjad Ali Aazmi Alaihir Rahma Tehreer Farmate Hain Ke*

```Zamanah Ko Bura Nahi Kehna Chahiye , Zamana Ne Kis Ka Kya Bigada,```  _Hadees Main Irshaad Farmaya Ke Allaah Azza-wa-Jal Farmata Hai Ke,_
*یوذ ینی ابن آدم یسب الدھر و انا الدھر بید ی الامر اقلب اللیل والنہار*
_Ibne Aadam  Mujhe iza Deta Hai Zamana Ko Bura Kehta Hai Halanke Zamana Main Tasarruf Karne Wala Main Hon , Kaam Mere Hath (Daste Qudrat) Main Hai.. Main Raat-O-Din Ko Pherta Hun.._  Aur  *Agar  Muraad Zamanah Se Ahle Zamana Hai Ke is Zamanah Main Aksar Log Acchhe Nahi*,  _Fitna Fasaad Kasrat Se Hai, Khair -O- Salaah Wale Kam Hain To Ye Theek Hai.._  *Aur Agar Tamaam  Log Muraad Hain Ke Ab Koi Shakhs Accha Nahi* Sab Bure Hi Hai To Ghalat Wah  Khud Bura..

*(Fatawa Amjadiyah, Jild:4⃣, Safa:316)*

_WALLAHU ALAM BISSAWAB_
🌹Talib E dua🌹

*Meraj Ahmad Misbahi barkat nagar Madinatul ulama Ghosi zila Mau U.P*

غیر نبی کو علیہ السلام کہنا کیسا ھے

غیر نبی کو علیہ السلام کہنا کیسا ھے؟


🌹🌹 *سوال*🌹

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ کیا فرماتے علماۓ اکرام ومفتیان عظام  اس پر  کہ غیر نبی کو علیہ السلام کہنا کیسا ھے ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمایٔیں کرم نوازش ہو گی
🌹سایٔل🌹
 سگ تحسين ملت محمد سمیر رضا تحسينی
7841862097

*وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته*

👇👇جواب👇👇
انبیاء اور فرشتوں کے نام کے علاوہ دوسرے لوگوں کے نام کے ساتھ علیہ السلام بول سکتے ہیں یا نہیں اس کے متعلق *بحرالعلوم حضور مفتی عبد المنان صاحب قبلہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ،،*
اس کے اطلاق کے حکم میں اختلاف ھے امام نوی نے *مکرہ تنزیہی* بتایا ھے ، شرح اشباہ میں *مکروہ تحریمی*بتایا ھے ، اور خود ہمارے علمائےاحناف مثلاً  شامی اور ملا علی قاری کے اشاروں سے *خلاف اولی*معلوم ھوتا ھے اس لئے اس قسم کے مسائل میں کسی قسم کی ہنگامہ آرائی بے سود بلکہ باعث فتنہ ھے جس سے رافضیوں یا خارجیوں کوتوکچھ فائدہ پہنچ سکتا ھے ، اہل سنت وجماعت کو نہیں ۔۔
(  *فتاوا بحرالعلوم جلد5⃣صفحہ 311* )
نیز تحریر فرماتے ہیں کہ ،،
*د ر کتب قدیمہ از مشائخ اہل سنت و جماعت کتابت آں یافتہ شود ود ر متاخرین کتابت آں متروک است ۔۔* 
🌹ترجمہ 🌹مشائخ اہل سنت وجماعت کی کتب قدیمہ میں اس کی کتابت پا ئی جاتی ھے اورمتا خرین کی کتابوں میں اس کی کتابت متروک ھے ۔۔ 
( *فتاوی بحر العلوم جلد 5⃣ صفحہ 314* )

*فقیہ اعظم ہند حضور صد رالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فر ماتے ہیں کہ ،،*
کسی کے نام کے ساتھ *علیہ السلام کہنا* یہ انبیاء و ملائکہ علیھم السلام کے ساتھ خاص ھے ۔۔ مثلاً  موسٰی *علیہ السلام*  جبرئیل *علیہ السلام* نبی اور فرشہ کے سوا کسی دوسرے کے نام کے ساتھ یوں نہ کہا جا ئے ۔۔
( *بہار شریعت جلد3⃣حصہ 16 صفحہ 465* )

والله اعلم با لصواب ،

🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹

*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )

 *اس میسیج کو ڈ لیٹ کر نے سے پہلےشیئر ضرور کر یں اور کسی کاپی پر لکھ بھی لیں ۔۔*  🌹

🌹 طالب دعا 🌹
✍ *معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی*

☎ 7860867489
☎8423892786
16 .. ربیع الاول 1441 ھ

کافر کے نابالغ بچے جنتی ہیں یا جہنمی

کافر کے نابالغ بچے جنتی ہیں یا جہنمی  

🌹🌹 *سوال* 🌹🌹 👈
کسی کافر کا بچہ بچپن مین فوت ھو جائے تو کہاں جائے گا جواب ارشاد فرمائیں؟
🌹سائل🌹 صحبت علی قادری  پاکستان۔ صوبہ سندھ
  923062077220

🌹👇👇 *جواب* 👇👇🌹 
کافر کے نابالغ بچو ں کے جنتی و جہنمی ھونے میں علمائے کرام کے د ر میان اختلا ف ھے ۔۔  *بعض کہتے ہیں کہ وہ جنتی ہیں اور بعض کے نز د یک جہنمی ۔۔*  اور اسی اختلا ف کی بنیاد پر امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ نے *خاموشی اختیار کی ھے ۔۔* اور ان کے ثواب و عذ اب کے بار ے میں کوئی رائے قائم نہیں کی ، جیسا کہ رئیس المحد ثین عبد الحق محد ث د ھلو ی علیہ الرحمہ کی کتاب *،، تکمیل الایمان ارد و صفحہ 67 ،* میں ھے کہ ،،مشرکین کے اطفال کے متعلق امام اعظم ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ نے توقف فرمایا ھے اور انہوں نے د لائل میں تعارض کی وجہ سے خاموشی اختیار کی ھے اور ان کے ثواب و عذ اب کے متعلق بھی کوئی واضح رائے قائم نہیں کی ۔۔
( *فتاو ی فقیہ ملت جلد 1⃣ صفحہ 32* ) 

*ھمیں بھی چاہیئے کہ اس معاملے میں* امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کی پیرو ی کرتے ھوئے *خاموشی اختیار کریں ۔۔*

والله اعلم با لصواب ،
🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹

*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )

*🌹 طالب دعا 🌹*
*محمد ساجد رضوی رضا نگر تلسیا مصطفے گنج کشن گنج بہار*
9113381097 .  موبائل

معذ ور آد می صف میں کرسی کہاں لگائے؟ ۔۔*

*معذ ور آد می صف میں کرسی کہاں لگائے؟ ۔۔*


 سوال
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے کہ جو شخص کھڑے ہوکر نماز پڑھنےپر قادر نہ ہوں نہ  تو بیٹھ کر سجدہ کرنے پر قادر ہوں تو اب وہ کرسی پر نماز پڑھتے ہیں  تو کرسی کنارے پر لگایئں لیکن صف مکمل نہ ہو بلکہ خالی ہو تو کرسی کہاں لگایئں صف سے جوڑ کر یا الگ  جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمایئں  محمد قمرالدین ازھری باندا یوپی

و علیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ


👇👇جواب👇👇( صورت مسؤلہ میں ) کرسی کو حتی الامکان صف سے متصل کنارے پر لگائے تاہم اگر کنارے پر لگانا ممکن نہ ھو مثلا  یہ کہ ایک صف بھی مکمل نہ ھوئی یا دوسری صف کے وسط میں کچھ لوگ تھے اس وقت یہ آیا تو اب چوں کہ کنارے لگانے پر قطع صف ھوگی اس لئے کنارے نہ لگاکر بیچ ہی میں لگا دے لیکن خیال رھے کہ کرسی ایسی ھو جو زیادہ جگہ نہ گھیرے  ۔۔
( *فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد 1 صفحہ 125* )

والله اعلم با لصواب ،

🌹 طالب دعا 🌹
*محمد ساجد رضوی رضا نگر تلسیا مصطفے گنج کشن گنج بہار*

☎ 9113381097

2 .ربیع الآخر 1441 ھ

*کم ڈ یوٹی کرکے پور ی تنخواہ لیناحرام ھے ۔۔*

*کم ڈ یوٹی کرکے پور ی تنخواہ لیناحرام ھے ۔۔*

مسئلہ  کیا  فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان عظام مسئلہ  ذیل میں
کہ گاؤں کے ایک مدرسہ میں ایک عالم پڑھاتے ہیں وہ اکثر با ہر تقریر کرنے کے لئے جایا کرتے ہیں جس سے بچوں کی پڑھائی نہیں ہو پاتی ہے  اور جب گھر میں ہوتے ہیں  اس وقت بھی بچوں کو نہیں پڑھاتے ہیں اور نہ ہی ان کا درسگاہ لگتا ہے اپنے متعلقین کے بیچ گپ شپ کرتے چلے جاتے ہیں تو کیا ایسے عالم کو تنخواہ لینا اور اراکین کا دینا جائز ہے کیا امانت میں خیانت نہیں ہے کیا اس عالم کے لئے تنخواہ لینا ناجائز نہیں ہے  اور اراکین مدرسہ کا دینا نا جائز نہیں ہے  قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
🌹المستفی🌹 غلام یحیٰ اشرفی  کشن گنجوی  بہار

👇👇جواب👇👇
*ہر مد ارس میں ہر ملازِمین کامخصوص وقت کااجارہ ہوتا ھے تو جتنا اجارہ کا وقت متعین ھےاتنی ڈ یوٹی د ینا ہر ملا ز م پر نہایت ضرور ی ھے جو ملا ز م بلا وجہ کم ڈ یوٹی کر ے وہ گنہگار ھوگا اور پور ی ڈ یوٹی کی تنخواہ لینا بھی اس جائز نہ ھوگا ۔۔* 

جیسا کہ *فتاو ی بریلی شریف میں ھے کہ ,,*

جب ڈ یوٹی چھ گھنٹے کی ھے اور بے سبب شرعی صرف 3⃣ چار گھنٹے ڈ یوٹی کرتا ھے تو وہ گنہگار ھے اس پر توبہ لاز م ھے جتنی ڈ یوٹی کرتا ھے اتنی ہی ڈ یوٹی کی اجرت لے اس سے زیاد ہ لینا ناجائز ھے --
( *فتاو ی بریلی شریف 393* )

*تـــــاجـــــد ار اہـــــل ســـــنــــت مـــــجـــــد د د یـــــن و مـــــلــــــت حـــــضـــــو ر اعـــــلــــی حـــضـــرت فـــــاضـــــل بـــــر یـــــلـــــو ی رضــــی الــــــلـــــہ عـــــنــــــہ تــــــحــــــر یــــــر فـــــر مـــــاتـــــے ہــــــیـــــں کــــــــہ ،،*

بکے ھوئے وقت میں اپنا کام کرنا بھی حرام ھے اور ناقص کام کرکے پوری تنخواہ لینا بھی حرام ھے ۔۔
( *فتاوٰی رضویہ جلد 19 ص 521* )

والله اعلم با لصواب ،

🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹

*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )


🌹 طالب دعا 🌹
✍ *محمد ساجد رضوی کشن گنج بہار*