Thursday, 5 December 2019

کیاسنی لڑکےکاوہابیہ لڑکی سے نکاح ھوسکتا ھے


کیاسنی لڑکےکاوہابیہ لڑکی سے نکاح ھوسکتا ھے؟


*سوال*
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
زید سنی ھے اس نے اپنے بیٹے کی شاد ی ایک وہابی لڑکی سےطے کی اورگاؤں کےامام سےنکاح پڑھانےکوکہاتوامام نےنکاح پڑھانےسےانکارکرد یاتوزید نےایک د وسرے سنی امام سے نکاح پڑھوایاتواس نکاح اور نکاح خواں اور زید کے بارے میں کیاحکم ھے؟
سائل ۔قاری زبیراحمد نظامی مد رسہ سبحانیہ عالم گاؤں گونڈ ہ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
👇👇جواب👇👇
حضور بحرالعلوم مفتی عبد المنان علیہ الرحمہ تحریرفرماتےہیں کہ  میاں بیوی میں کوئی بھی کفری عقیدہ رکھتا ہو یا علمائے دیوبند کے کفریات پرمطلع ہوکر بھی انہیں مسلمان سمجھتا ہوتو اس کے ساتھ نکاح جائز نہیں ۔
*عالم گیری میں ہے:لا يجوز للمرتد ان يتزوج مسلمة و كذلك لايجوز نکاح مرتدة مع احد*
( *فتاوی بحرالعلوم جلد 2 صفحہ 410* )
نیز تحریرفرماتے ہیں کہ ،، حضور ﷺ نے نکاح سے پہلے د ین و مذ ہب کی تحقیق کرنے کاحکم د یا ھے ۔۔ *فاظفروا بذات الد ین ۔۔ د یند ارسے نکاح کرو ۔۔*
( *فتاوی بحرالعلوم جلد 2 صفحہ 409* )
*فتاوی فقیہ ملت میں ھے کہ ،،* دیوبندی جانتے ھوئے نکاح پڑھا نے کے سبب امام مذ کو ر سخت گنہگار اور فاسق ھے اور زنا کا دروازہ کھولنے والا ھے اس پرلازم ھے کہ علا نیہ توبہ و استغفار کرے نکاح مذکورہ کے باطل ھو نے کا اعلان عام کرے اور نکاحانہ پیسہ بھی واپس کرے ، اگر وہ واپس نہ کرے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں ۔۔ امام مذ کورہ کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں کہ پڑھنی  گناہ اور جوپڑھ لی اس کا دوہرانا واجب ھے ۔۔
( *جلد 1 صفحہ 441* )
،، *اسی میں ھے کہ* ،،
زید نےاگر جان بوجھ کر وہابی غیر مقلد کے ساتھ کیا تو اسے علانیہ توبہ و استغفار کرایا جائے بیوی والا ھو تو اس کا نکاح پھر سے پڑھایا جائے ، کسی سے مرید تھا تو تجدید بیعت کرائی جائے ، پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کی تاکید کی جائے ۔۔
( *فتاوی فیض الرسول جلد 1⃣ صفحہ 609* )
*فتاوی بریلی شریف میں ھے کہ ،،*  دیوبندی و ہابی کا نکاح جان بوجھ کر جس امام نے پڑھایا وہ ضرور سخت گنہگار حرام کار ھے اور جو لوگ جانتے ھوئے اس نکاح میں شریک و معاون ھوئے وہ سب بھی سخت گنہگار ٹھرے سب پر توبہ لازم ھے ، توبہ کریں ، اور امام جب تک توبہ نہ کرے اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ھوگی یعنی پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب ھے بعدتوبہء صحیحہ اس کے پیچھے نماز جائز ھے جب کہ اور کوئی وجہ شرعی مانع امامت نہ ھو اور یہ نکاح نہ ھوا ۔۔ ( *صفحہ 110* )
جب تک سب لوگ توبہ نہ کریں مسلمان ان سے ترک تعلق کرے اور جو لوگ لاعلمی میں شریک و معاون ھوئے ان پر الزام نہیں ۔۔
( *فتاوی بریلی شریف صفحہ 108* )
*فتاوی امجد یہ میں ھے کہ ،،*
کسی کا نکاح پڑھانا اس میں شریک ھونا اس بات کی د لیل ھے کہ وہ اس کو حلال جانتا ھے مگر کبھی کبھی ایسا بھی ھوتا ھے کہ کچھ لوگ شرما حضوری لالچ وغیرہ کی وجہ سے یہ جانتے ھوئے بھی کہ یہ نکاح حرام ھے نکاح پڑھا دیتے ہیں ، نکاح کی مجلس میں شریک ھوجاتے ہیں ، گواہ وکیل بن جاتے ہیں اس تقد یر پر نکاح خواں وگواہ وشرکائے مجلس صرف گنہگار ھوں گے کافر نہ ھوں گے ۔۔ 
( *جلد 2⃣ صفحہ 🔟* )
*واللہ اعلم بالصواب*
🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹
*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )
*طالب دعا*
*معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی*
8 .. ربیع الاول 1441 ھ

No comments:

Post a Comment