ہر ماہ کا چاند دیکھ کر مذکورہ امور کو کرنا کیسا ہے
ا===================|
✨ سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں
01 محرم شریف کا چاند دیکھ کر
سونا دیکھں
02 صفر المظفر کا چاند دیکھ کر
کاچ مطلب آئینہ دیکھں
03 ربیع الاول شریف کا چاند دیکھ کر
بہتا ہوا پانی دیکھں
04 ربیع الآخر شریف کا چاند دیکھ کر
مالدار بکرا دیکھیں
05 جمادی الاول کا چاند دیکھ کر
چاندی دیکھیں
06 جمادی الآخر کا چاند دیکھ کر
بوڑھے آدمی کو دیکھں
07 رجب شریف کا چاند دیکھ کر
قرآن مجید دیکھیں
08 شعبان المعظم کا چاند دیکھ کر
ہرا کھانس دیکھیں
09 رمضان شریف کا چاند دیکھ کر
تلوار دیکھیں
10 شوال المکرم کا چاند دیکھ کر
ہرا کپڑا دیکھیں
11 ذی القعدہ کا چاند دیکھ کر
چھوٹا بچہ دیکھیں
12 ذی الحج کا چاند دیکھ کر
خوب صورت لڑکی دیکھیں
کیا یہ کسی کتاب سے ثابت ہے جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل عبدالحکیم سمہ باڑمیر راجستھان
ا===================|
✍🏼 جواب:
📝 *سوشل میڈیا پر اس قسم کی پوسٹس عام ہیں، بغیر تحقیق کے شئیر کرنے کی وبا بهی پهیل چکی ہے، حیرت اس وقت ہوتی ہے جب علمائے کرام سے ایسی پوسٹس کے متعلق سوال ہوتا ہے کہ اس کی دلیل کیا ہے؟ یا یہ کہاں لکها ہے؟ وغیرہ*
❓یہ سوال تو ایسی پوسٹس عام کرنے والوں سے ہوچهنا چاہئے کہ انہوں نے کہاں سے حاصل کیں؟
یا کس کتاب سے پڑهکر لکها؟
📋 *بہرحال مذکورہ پوسٹس میں بیان کی گئی باتیں کتب مستند میں آج تک نہ دیکهیں، اور نہ ہی کسی مستند سنی عالم سے سننے کو ملیں.*
واللہ تعالی اعلم
No comments:
Post a Comment