Thursday 27 July 2017

مسجد ہی کی رقم سے مہمانوں کے لئے جانور خرید کر مہمانوں کو کھانا کھلانا اس نیت سے کہ کچھ چندہ مل جائے، کیسا ہے

مسجد ہی کی رقم سے مہمانوں کے لئے جانور خرید کر مہمانوں کو کھانا کھلانا اس نیت سے کہ کچھ چندہ مل جائے، کیسا ہے
ا===================|
🗞 سوال:

مسجد کی چھت ڈھلائ کے موقع پر ۔۔مسجد ہی کی رقم سے مہمانوں کے لئے جانور خرید کر مہمانوں کو کھانا کھلانا اس نیت سے کہ کچھ  
چندہ مل جائے ۔۔مزید مہمان نہ آنے پر گاوں کے لوگ اس گوشت کو ملکر تقسیم کر لینا کیسا؟
۔۔۔۔اسرار اشرفی۔۔۔ 
 دارالعلوم شمس العلوم
 نوری مسجد اسلامپور۔
اتر دناج پور
ا===================|
✍🏼 جواب:
مسجد کی رقم یقینی بات ہے کہ عوام کے چندے سے جمع ہوتی ہے،  اور چندے کا بنیادی اصول یاد رکهیں کہ *چندہ جس مد میں جمع یا وصول کیا اس کے علاوہ کسی اور مد میں اس کا استعمال کرنا ناجائز و گناہ ہے*

❓مساجد کو چندہ دینے والے اس کی اجازت کہاں دیتے ہونگے کہ ان کی رقم سے لوگوں کو کهانا کهلایا جائے؟

صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجدعلی اعظمی رحمہ اللہ تعالیٰ ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں : 
*یہ چندے جس خاص غرض کےلئے کئے گئے ہیں اس کے غیر میں صرف نہیں کئے جا سکتے.*

📗 ( فتاوی امجدیہ جلد 3 صفحہ 38)

📝 *لہٰذا مسجد کے چندے سے اس طرح کهانا کهلانا اور بچا ہوا گاؤں والوں میں تقسیم کرنا جائز نہیں*

واللہ تعالی اعلم

No comments:

Post a Comment