مور اور گوہ کا گوشت کھانا کیسا ھے
🔴 سوال:
السلام علیکم
حضرت مفتی صاحب قبلہ
ایک سوال کا جواب عنایت فرمایئں
مور اور گوہ کاگوشت کھانا کیسا ھے
حضور جواب جلد عنایت فرمایئں
مہربانی ھوگی
محمدشاھد رضا رضوی مھاراشٹر
ا===================|
✍🏼 الجواب بعون الملک الوھاب
1⃣ صورت مسئولہ میں مور کا گوشت بعض احناف کے نزدیک حلال ہے کیونکہ وہ مستقذرات نہیں کھاتا ہے شوافع کے نزدیک حرام ہے لیکن اسکی بیع سب کے نزدیک جائز ہے خواہ کھانے کے لیے ہو یا خوشنما رنگ سے متلذذ ہو نے کے لئے مور کا گوشت عمدہ معدے کے لئیے نفع بخش بھی ہوتا ہے
📘 مزید تفصیل حیواہ الحیوان للدمیری ج 2 ص 340 میں دیکھیں
2⃣ گوہ کا کھانا امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک جائز ہے احناف کے نزدیک مکروہ ہے
📘 ھدایہ میں ہے
و یکرہ اکل الضبع والضب
و اما الضب فلان النبی علیہ السلام نہی عائشہ رضی اللہ عنہا حین سالتہ عن اکلہ
🗞 سر کار علیہ السلام نے بجو وگوہ کھانے سے منع فرمایا گوہ کے مانع ہونے پر یہ حدیث ہے کہ سرکار علیہ السلام نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو روکا جب وہ کھانے کے متعلق سوال کی
📙 ھدایہ ج دوم کتاب الذبائح فصل فیما یحل اکلہ وما لا یحل
ص 441
ھذا ماظھر لی وسبحانہ تعالی اعلم بالصواب
No comments:
Post a Comment