Monday, 16 December 2019

جانورگابھن کرانےکی اجرت لینا کیساھے؟


*،، لک الحمد یااللہ والصلوة السلام علیک یارسول اللہ ،،*
🌹🌹 *سوال* 🌹🌹
الـــــــلام علیکم ورحمة الله
مفتیان کرام کی بارگاہ میں سوال جانوروں کوگابھن کرنے کی اجرت لینا اور جانوروں کوجفتی کرنے کےلئے اجرت پرد ینا جائز ہے یا نہیں مدلل ومفصل جواب حوالہ کے ساتھ عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
🌹سائل🌹 محمد صدام حسین گریڈیہ جھارکھنڈ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
🌹👇👇جواب👇👇🌹
جانوروں کوگابھن کرنے کی اجرت لینا اور جانوروں کوجفتی کرنے کےلئے اجرت پرد ینا دونوں نا جائز ہیں جیسا کہ امام برہان الدین مرغینانی علیه الرحمہ ھد ایہ آخرین صفحہ  287 پر تحریرفرماتے ہیں "لا يجوز اخذ اجرة عسب التيس وهو ان يؤاجر فحلا لينزوعلى اناث لقوله عليه السلام ان من السحت عسب التيس . انتهی اورفتاوی ہند یہ جلد 4 صفحہ 454 پر مذکور ہے"لا يجوز اخذ عسب التيس وهوان يؤاجر فحلا لينزو على الاناث و العسب هو الأجرة التي تؤخذ على ضرب الفحل كذ ا فی السراج الوهاج ،،  انتھی ۔ اوردر مختارجلد 9 صفحہ 75 پر مذ کور ہے لاتصح الاجارة لعسب التيس وهو نزوه على الاناث . انتهی ۔۔ فقیہ اعظم ہند صد رالشر یعہ علا مہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں " نر جانور کو جفتی کرنے کے لئے اجرت پر د ینا ناجائز ہے اور اجرت بھی لینا ناجائز ہے (بہار شریعت حصہ 14 صفحہ 134)
( *فتاوی منظراسلام صفحہ 133*)
والله اعلم با لصواب
🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹
*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )

🌹 طالب دعا 🌹
*معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی* ناظم اعلی جامعہ گلشن فاطمہ للبناتبارہ بنکی
16.. د سمبر 2019 ء مطابق
18 . ربیع الآخر 1441 ھ بروزپیر

No comments:

Post a Comment