Tuesday, 17 December 2019

کیا شب معراج حضور غوث اعظم کی روح کو سرکار دوعالم ﷺ ‎ کی بارگاہ میں لانے والا واقعہ صحیح ہے ؟


السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 
معراج کی رات جب جبرئل براق لیکر سرکار کی بارگاہ میں آئے.  تو حضور غوث اعظم کی روح کو سرکار کی بارگاہ لایا گیا اور حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم غوث اعظم کے روح کے گردن پر پیر رکھکر براق پر سوار ہوئے اور سرکار نے فرمایا آج میرا قدم تمھاری گردن پر ہے اور اس کے بعد تمہارا قدم تمام ولیوں کے گردن پر ہوگا
علماء کرام کی خدمت عالیہ میں گزارش یہ ہیکہ____  کیا یہ واقعہ صحیح ہے.  اگر صحیح ہے تو کسی معتبر کتابوں سے حوالہ دیکر شکریہ موقع عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی

*🍁سائل؛محمدمجسم رضا حبیبی الہ آباد🍁*
🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀
*_"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*
  *_💓 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ💓_*

*_✒الجواب؛________✒* 
*📚 الشیخ قاسم سلیمانی رحمۃ اللہ علیہ نے بعض مشائخ عظام سے نقل کیا ہے اور سرکار غوث پاک بھی فرماتے ہیں کہ جب رسول اکرم ﷺ معراج کی رات لامکاں کی سیر کو تشریف لے گیے تو اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام اور اولیائے عظام کی ارواح کو آپکے استقبال کے لیے بھیجا تو جب نبی کریم ﷺ عرش مجید کے پاس پہنچے تو اسکو بہت اونچا پایا ۔جس پر سیڑھی کے سوا چڑھنا ممکن نہ تھا تو اللہ نے میری روح کو بھیجا اور میں نے سیڑھی کی جگہ اپنے کندھے رکھ دیے ۔ تو آپ ﷺ نے میرے کندھوں پر اپنے پاؤں مبارک رکھنے کا ارادہ فرمایا تو میرے بارے میں اللہ تعالیٰ سے پوچھا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ آپکے اولاد میں سے ہیں اسکا نام عبد القادر ہے اے محبوب اگر آپ خاتم النبیین نہ ہوتے تو آپکے بعد عہدہ نبوت اسے عطاء کیا جاتا اس پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا شکر ادا کیا اور فرمایا اے میرے بیٹے تجھے مبارک ہو تونے مجھے دیکھا اور میری نعمت سے سرفراز ہوا پھر اس کو مبارک ہو جو تجھے دیکھے اور تیرے دیکھنے والے کو دیکھے یا دیکھنے والے کے دیکھنے والے کو دیکھے اسی طرح آپ نے ستائیس تک فرمایا ۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا میں نے تمہیں دنیا و آخرت میں اپنا وزیر بنایا ۔ اور میں نے اپنا یہ قدم تیری گردن پر رکھا اور تیرا قدم تمام ولیوں کی گردنوں پر بغیر کسی فخر کے ہوگا*
(📚 تفریح الخاطر فی المناقب شیخ عبد القادر  صفحہ ٤٦/٤٧)

*📝 مذکورہ حوالہ سے ثابت ہوا یہ واقعہ معتمد کتب میں موجود ہے اور حقیقت پر مبنی ہے۔* (واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم)
______________________________________
*👌🌹 ماشاءاللہ بہت عمدہ  ...!!!* 
بے شک وشبہ حضور سرکار غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ شب معراج حاضر ہوکر شب اسری کے دولہا نوشۂ بزم جنت لامکاں کے مکیں مہمان عرش مجید حضور پرنور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے پائے اقدس کے نیچے گردن مبارک رکھا -

[📖 سرکار اعلی حضرت مجددین و ملت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ نے بھی اس کےمتعلق اپنی کتاب " فتاویٰ رضویہ شریف جلد 28 صفحہ 420 مطبوعہ جدید " میں تحریر فرماتے ہیں کہ :👇🏿
*" شب معراج میں روح فتوح حضور  غوث الثقلین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا حاضر ہوکر پائے اقدس حضور پرنور سیدعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے نیچے گردن رکھنا اور وقت رکوب براق یا صعود عرش زینہ بننا شرعا و عقلا اس میں کوئی استحالہ نہیں -"*

📝 اور آپ نے اس کے بارے میں دلائل کے انبار لگا دیئے ہیں- وہاٹس اپ کی تنگ دامانی کے سبب نقل کرنے سے معذور ہوں - مزید تسلی و تشفی کے لئے کتاب ہذا کا مطالعہ مفید و مستفیض ثابت ہوگا -

[📖 حضور سرکار بغداد غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خود اپنے قصیدہ میں فرماتے ہیں کہ  :👇🏿
*"علی الدرۃ البیضاء کان اجتماعنا،*
*وفی قاب قوسین اجتماع الاحبۃ -"*
اس قصیدۂ غوثیہ میں اس کی طرف اشارہ ہے جومعراج کی شب حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کو *" قاب قوسین "* میں قرب خاص حاصل ہوا تھا  وہاں حضور غوث پاک کی روح مبارک بھی جو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی  سواری کی حیثیت سے تشریف لائی تھی موجود تھی - آپ کا *" قاب قوسین "* پر ملاپ ہوا- *(📚 مظہر جمال مصطفائی )*

*🖊 راقم الحروف ؛ حضور جعفر ملت صاحب*

No comments:

Post a Comment