غیر نبی کو علیہ السلام کہنا کیسا ھے؟
🌹🌹 *سوال*🌹
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ کیا فرماتے علماۓ اکرام ومفتیان عظام اس پر کہ غیر نبی کو علیہ السلام کہنا کیسا ھے ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمایٔیں کرم نوازش ہو گی
🌹سایٔل🌹
سگ تحسين ملت محمد سمیر رضا تحسينی
7841862097
*وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته*
👇👇جواب👇👇
انبیاء اور فرشتوں کے نام کے علاوہ دوسرے لوگوں کے نام کے ساتھ علیہ السلام بول سکتے ہیں یا نہیں اس کے متعلق *بحرالعلوم حضور مفتی عبد المنان صاحب قبلہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ،،*
اس کے اطلاق کے حکم میں اختلاف ھے امام نوی نے *مکرہ تنزیہی* بتایا ھے ، شرح اشباہ میں *مکروہ تحریمی*بتایا ھے ، اور خود ہمارے علمائےاحناف مثلاً شامی اور ملا علی قاری کے اشاروں سے *خلاف اولی*معلوم ھوتا ھے اس لئے اس قسم کے مسائل میں کسی قسم کی ہنگامہ آرائی بے سود بلکہ باعث فتنہ ھے جس سے رافضیوں یا خارجیوں کوتوکچھ فائدہ پہنچ سکتا ھے ، اہل سنت وجماعت کو نہیں ۔۔
( *فتاوا بحرالعلوم جلد5⃣صفحہ 311* )
نیز تحریر فرماتے ہیں کہ ،،
*د ر کتب قدیمہ از مشائخ اہل سنت و جماعت کتابت آں یافتہ شود ود ر متاخرین کتابت آں متروک است ۔۔*
🌹ترجمہ 🌹مشائخ اہل سنت وجماعت کی کتب قدیمہ میں اس کی کتابت پا ئی جاتی ھے اورمتا خرین کی کتابوں میں اس کی کتابت متروک ھے ۔۔
( *فتاوی بحر العلوم جلد 5⃣ صفحہ 314* )
*فقیہ اعظم ہند حضور صد رالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فر ماتے ہیں کہ ،،*
کسی کے نام کے ساتھ *علیہ السلام کہنا* یہ انبیاء و ملائکہ علیھم السلام کے ساتھ خاص ھے ۔۔ مثلاً موسٰی *علیہ السلام* جبرئیل *علیہ السلام* نبی اور فرشہ کے سوا کسی دوسرے کے نام کے ساتھ یوں نہ کہا جا ئے ۔۔
( *بہار شریعت جلد3⃣حصہ 16 صفحہ 465* )
والله اعلم با لصواب ،
🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹
*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )
*اس میسیج کو ڈ لیٹ کر نے سے پہلےشیئر ضرور کر یں اور کسی کاپی پر لکھ بھی لیں ۔۔* 🌹
🌹 طالب دعا 🌹
✍ *معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی*
☎ 7860867489
☎8423892786
16 .. ربیع الاول 1441 ھ
No comments:
Post a Comment