Wednesday, 4 December 2019

غیر نبی کو علیہ السلام کہنا کیسا ھے

غیر نبی کو علیہ السلام کہنا کیسا ھے؟


🌹🌹 *سوال*🌹

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ کیا فرماتے علماۓ اکرام ومفتیان عظام  اس پر  کہ غیر نبی کو علیہ السلام کہنا کیسا ھے ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمایٔیں کرم نوازش ہو گی
🌹سایٔل🌹
 سگ تحسين ملت محمد سمیر رضا تحسينی
7841862097

*وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته*

👇👇جواب👇👇
انبیاء اور فرشتوں کے نام کے علاوہ دوسرے لوگوں کے نام کے ساتھ علیہ السلام بول سکتے ہیں یا نہیں اس کے متعلق *بحرالعلوم حضور مفتی عبد المنان صاحب قبلہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ،،*
اس کے اطلاق کے حکم میں اختلاف ھے امام نوی نے *مکرہ تنزیہی* بتایا ھے ، شرح اشباہ میں *مکروہ تحریمی*بتایا ھے ، اور خود ہمارے علمائےاحناف مثلاً  شامی اور ملا علی قاری کے اشاروں سے *خلاف اولی*معلوم ھوتا ھے اس لئے اس قسم کے مسائل میں کسی قسم کی ہنگامہ آرائی بے سود بلکہ باعث فتنہ ھے جس سے رافضیوں یا خارجیوں کوتوکچھ فائدہ پہنچ سکتا ھے ، اہل سنت وجماعت کو نہیں ۔۔
(  *فتاوا بحرالعلوم جلد5⃣صفحہ 311* )
نیز تحریر فرماتے ہیں کہ ،،
*د ر کتب قدیمہ از مشائخ اہل سنت و جماعت کتابت آں یافتہ شود ود ر متاخرین کتابت آں متروک است ۔۔* 
🌹ترجمہ 🌹مشائخ اہل سنت وجماعت کی کتب قدیمہ میں اس کی کتابت پا ئی جاتی ھے اورمتا خرین کی کتابوں میں اس کی کتابت متروک ھے ۔۔ 
( *فتاوی بحر العلوم جلد 5⃣ صفحہ 314* )

*فقیہ اعظم ہند حضور صد رالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فر ماتے ہیں کہ ،،*
کسی کے نام کے ساتھ *علیہ السلام کہنا* یہ انبیاء و ملائکہ علیھم السلام کے ساتھ خاص ھے ۔۔ مثلاً  موسٰی *علیہ السلام*  جبرئیل *علیہ السلام* نبی اور فرشہ کے سوا کسی دوسرے کے نام کے ساتھ یوں نہ کہا جا ئے ۔۔
( *بہار شریعت جلد3⃣حصہ 16 صفحہ 465* )

والله اعلم با لصواب ،

🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹

*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )

 *اس میسیج کو ڈ لیٹ کر نے سے پہلےشیئر ضرور کر یں اور کسی کاپی پر لکھ بھی لیں ۔۔*  🌹

🌹 طالب دعا 🌹
✍ *معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی*

☎ 7860867489
☎8423892786
16 .. ربیع الاول 1441 ھ

کافر کے نابالغ بچے جنتی ہیں یا جہنمی

کافر کے نابالغ بچے جنتی ہیں یا جہنمی  

🌹🌹 *سوال* 🌹🌹 👈
کسی کافر کا بچہ بچپن مین فوت ھو جائے تو کہاں جائے گا جواب ارشاد فرمائیں؟
🌹سائل🌹 صحبت علی قادری  پاکستان۔ صوبہ سندھ
  923062077220

🌹👇👇 *جواب* 👇👇🌹 
کافر کے نابالغ بچو ں کے جنتی و جہنمی ھونے میں علمائے کرام کے د ر میان اختلا ف ھے ۔۔  *بعض کہتے ہیں کہ وہ جنتی ہیں اور بعض کے نز د یک جہنمی ۔۔*  اور اسی اختلا ف کی بنیاد پر امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ نے *خاموشی اختیار کی ھے ۔۔* اور ان کے ثواب و عذ اب کے بار ے میں کوئی رائے قائم نہیں کی ، جیسا کہ رئیس المحد ثین عبد الحق محد ث د ھلو ی علیہ الرحمہ کی کتاب *،، تکمیل الایمان ارد و صفحہ 67 ،* میں ھے کہ ،،مشرکین کے اطفال کے متعلق امام اعظم ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ نے توقف فرمایا ھے اور انہوں نے د لائل میں تعارض کی وجہ سے خاموشی اختیار کی ھے اور ان کے ثواب و عذ اب کے متعلق بھی کوئی واضح رائے قائم نہیں کی ۔۔
( *فتاو ی فقیہ ملت جلد 1⃣ صفحہ 32* ) 

*ھمیں بھی چاہیئے کہ اس معاملے میں* امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کی پیرو ی کرتے ھوئے *خاموشی اختیار کریں ۔۔*

والله اعلم با لصواب ،
🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹

*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )

*🌹 طالب دعا 🌹*
*محمد ساجد رضوی رضا نگر تلسیا مصطفے گنج کشن گنج بہار*
9113381097 .  موبائل

معذ ور آد می صف میں کرسی کہاں لگائے؟ ۔۔*

*معذ ور آد می صف میں کرسی کہاں لگائے؟ ۔۔*


 سوال
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے کہ جو شخص کھڑے ہوکر نماز پڑھنےپر قادر نہ ہوں نہ  تو بیٹھ کر سجدہ کرنے پر قادر ہوں تو اب وہ کرسی پر نماز پڑھتے ہیں  تو کرسی کنارے پر لگایئں لیکن صف مکمل نہ ہو بلکہ خالی ہو تو کرسی کہاں لگایئں صف سے جوڑ کر یا الگ  جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمایئں  محمد قمرالدین ازھری باندا یوپی

و علیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ


👇👇جواب👇👇( صورت مسؤلہ میں ) کرسی کو حتی الامکان صف سے متصل کنارے پر لگائے تاہم اگر کنارے پر لگانا ممکن نہ ھو مثلا  یہ کہ ایک صف بھی مکمل نہ ھوئی یا دوسری صف کے وسط میں کچھ لوگ تھے اس وقت یہ آیا تو اب چوں کہ کنارے لگانے پر قطع صف ھوگی اس لئے کنارے نہ لگاکر بیچ ہی میں لگا دے لیکن خیال رھے کہ کرسی ایسی ھو جو زیادہ جگہ نہ گھیرے  ۔۔
( *فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد 1 صفحہ 125* )

والله اعلم با لصواب ،

🌹 طالب دعا 🌹
*محمد ساجد رضوی رضا نگر تلسیا مصطفے گنج کشن گنج بہار*

☎ 9113381097

2 .ربیع الآخر 1441 ھ

*کم ڈ یوٹی کرکے پور ی تنخواہ لیناحرام ھے ۔۔*

*کم ڈ یوٹی کرکے پور ی تنخواہ لیناحرام ھے ۔۔*

مسئلہ  کیا  فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان عظام مسئلہ  ذیل میں
کہ گاؤں کے ایک مدرسہ میں ایک عالم پڑھاتے ہیں وہ اکثر با ہر تقریر کرنے کے لئے جایا کرتے ہیں جس سے بچوں کی پڑھائی نہیں ہو پاتی ہے  اور جب گھر میں ہوتے ہیں  اس وقت بھی بچوں کو نہیں پڑھاتے ہیں اور نہ ہی ان کا درسگاہ لگتا ہے اپنے متعلقین کے بیچ گپ شپ کرتے چلے جاتے ہیں تو کیا ایسے عالم کو تنخواہ لینا اور اراکین کا دینا جائز ہے کیا امانت میں خیانت نہیں ہے کیا اس عالم کے لئے تنخواہ لینا ناجائز نہیں ہے  اور اراکین مدرسہ کا دینا نا جائز نہیں ہے  قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
🌹المستفی🌹 غلام یحیٰ اشرفی  کشن گنجوی  بہار

👇👇جواب👇👇
*ہر مد ارس میں ہر ملازِمین کامخصوص وقت کااجارہ ہوتا ھے تو جتنا اجارہ کا وقت متعین ھےاتنی ڈ یوٹی د ینا ہر ملا ز م پر نہایت ضرور ی ھے جو ملا ز م بلا وجہ کم ڈ یوٹی کر ے وہ گنہگار ھوگا اور پور ی ڈ یوٹی کی تنخواہ لینا بھی اس جائز نہ ھوگا ۔۔* 

جیسا کہ *فتاو ی بریلی شریف میں ھے کہ ,,*

جب ڈ یوٹی چھ گھنٹے کی ھے اور بے سبب شرعی صرف 3⃣ چار گھنٹے ڈ یوٹی کرتا ھے تو وہ گنہگار ھے اس پر توبہ لاز م ھے جتنی ڈ یوٹی کرتا ھے اتنی ہی ڈ یوٹی کی اجرت لے اس سے زیاد ہ لینا ناجائز ھے --
( *فتاو ی بریلی شریف 393* )

*تـــــاجـــــد ار اہـــــل ســـــنــــت مـــــجـــــد د د یـــــن و مـــــلــــــت حـــــضـــــو ر اعـــــلــــی حـــضـــرت فـــــاضـــــل بـــــر یـــــلـــــو ی رضــــی الــــــلـــــہ عـــــنــــــہ تــــــحــــــر یــــــر فـــــر مـــــاتـــــے ہــــــیـــــں کــــــــہ ،،*

بکے ھوئے وقت میں اپنا کام کرنا بھی حرام ھے اور ناقص کام کرکے پوری تنخواہ لینا بھی حرام ھے ۔۔
( *فتاوٰی رضویہ جلد 19 ص 521* )

والله اعلم با لصواب ،

🌹 *اسلا می میسیج د وسر وں کو شیئر کرنے کی فضیلت* 🌹

*اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس آد می کو ہرا بھرا اور خوش رکھے جس نے میر ی بات سنی اور یاد کرلی اور اسے د وسروں تک پہنچایا ..*
( *مشکوۃ شریف کتاب العلم صفحہ 34* )


🌹 طالب دعا 🌹
✍ *محمد ساجد رضوی کشن گنج بہار*

Saturday, 23 December 2017

ڈاڑھی والی دلہن


ڈاڑھی والی دلہن
دیوبندی مکتبئہ فکر کے دوا کابر مولوی ،رشید احمد گنگوہی اور
 مولوی قاسم نانوتوی کے عشق کی داستان
ایک بھی حوالہ غلط ثابت کرنے پر ایک لاکھ روپیہ کا انعام

مناظر اہل سنت علامہ عبد الستار ہمدانی برکاتی نوری